اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ZIM vs AFG: راشد خان کے بعد افغانستان کو ملا ایک اور بڑا اسپنر، ڈیبیوٹی20 میں 4 وکٹ لےکرمچایا تہلکہ

    ZIM vs AFG 3rd T20i: افغانستان نے تیسرے ٹی20 میں زمبابوے کو 35 رنوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نور احمد نے 10 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔

    • Share this:
      ہرارے: نور احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ میں زبردست انداز میں ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے ٹی20 کے ایک مقابلے میں زمبابوے کے خلاف چار اوور میں صرف 10 رن دیئے اور 4 وکٹ بھی حاصل کئے۔ اسی کے ساتھ ونڈے کے بعد افغانستان نے ٹی20 سیریز میں بھی 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا ہے۔ میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر صرف 125 رن ہی بناسکی تھی، لیکن اس نے اپنے گیند بازوں کی بدولت میزبان زمبابوے کو 90 رن پر روک دیا اور میچ 35 رنوں سے اپنے نام کیا۔ 17 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نوراحمد کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ وہیں سیریز میں 103 رن بنانے والے نجیب اللہ زادران کو ’پلیئر آف دی سیریز‘ منتخب کیا گیا۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے نے اچھی شروعات کی تھی۔ 3 اوور کے بعد اسکور بغیر وکٹ کے 25 رن تھا، لیکن اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 5 وکٹ پر 48 رن ہوگیا۔ نور احمد نے مارومنی، کپتان کریگ ایرون، ڈونالڈ تریپانو اور کِلیو کا وکٹ حاصل کیا۔ وہیں لیگ اسپنر راشد خان نے 4 اوور میں صرف 8 رن دیئے اور ایک وکٹ حاصل کیا۔ وہ دنیا کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ٹی20 میں 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اب نوراحمد کے طور پر ایک اور اچھا اسپنر مل گیا ہے۔

      محمد نبی نے بنائے سب سے زیادہ 31 رن

      اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کی شروعات اچھی رہی تھی۔ ایک وقت اسکور 2 وکٹ پر 55 رن تھا۔ اس کے بعد مسلسل وکٹ گرتے رہے اور ٹیم 8 وکٹ پر 125 رن ہی بناسکی۔ محمد نبی نے 30 گیندوں پر سب سے زیادہ 31 رن بنائے۔ دو چوکا لگایا۔ افسر جاجائی نے 24 رنوں کا تعاون دیا۔ سکندر رضا اور ریان برل نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

      اس مقابلے سے پہلے تک نور احمد نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں 4 اور لسٹ اے کے 8 مقابلے میں 16 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں اوور آل ٹی20 کے 37 میچوں میں 35 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ 12 رن دے کر 3 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی تھی۔ یعنی انہوں نے ٹی20 کیریئر میں پہلی بار 4 وکٹ لئے۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنس میں شامل تھے، لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس سے پہلے ونڈے سیریز کو بھی افغانستان نے 0-3 سے جیتا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: