உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان نے جیت کے ساتھ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کو پیچھے چھوڑا، ٹیم ٹیبل میں نمبر -3 پر پہنچی

    ZIM vs AFG 1st ODI: افغانستان نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں جیت کے ساتھ کے ساتھ آغازکیا ہے۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں میزبان زمبابوے کو 60 رنوں سے بڑی شکست دی۔

    ZIM vs AFG 1st ODI: افغانستان نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں جیت کے ساتھ کے ساتھ آغازکیا ہے۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں میزبان زمبابوے کو 60 رنوں سے بڑی شکست دی۔

    ZIM vs AFG 1st ODI: افغانستان نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں جیت کے ساتھ کے ساتھ آغازکیا ہے۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں میزبان زمبابوے کو 60 رنوں سے بڑی شکست دی۔

    • Share this:
      ہرارے: افغانستان نے شاندار کارکردگی پیش کرکے ونڈے سیریز میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے پہلے مقابلے میں زمبابوے کو 60 رن سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ٹیم 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے آگے ہوگئی ہے۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 276 رن بنائے تھے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 216 رنوں پر سمٹ گئی۔ جیت کے بعد افغان ٹیم کو 10 پوائنٹ ملے۔ اس طرح سے وہ عالمی کپ سپر لیگ کے ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے 80 پوائنٹ ہیں۔ اس نے ایک جیت کے ساتھ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 80 جبکہ ہندوستان کے 79 پوائنٹ ہیں۔

      ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ ٹیم نے 38 رنوں کے اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ رحمت اللہ گرباز 17 اور ابراہیم زادران 5 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 181 رنوں کی بڑی شراکت کی۔ رحمت اللہ نے 120 گیندوں کا سامنا کیا اور 94 رن بنائے۔ 7 چوکا اور 3 چھکا لگایا۔ وہیں شاہدی نے 104 گیندوں پر 88 رن بنائے۔ 13 چوکا لگایا۔

      راشد خان نے کھیلی طوفانی اننگ

      راشد خان نے آئی پی ایل 2022 میں بلے سے کمال کی کارکردگی پیش کی تھی۔ انہوں نے پہلے ونڈے میں ایسی ہی کارکردگی پیش کی۔ وہ 17 گیندوں پر 39 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 4 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ اسٹرائیک ریٹ  229 کا رہا۔ جواب میں زمبابوے کی طرف سے سکندر رضا کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا۔

      سکندر رضا نے 78 گیندوں پر 67 رن بنائے۔ آف اسپنر محمد نبی نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوور میں 34 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ لیگ اسپنر راشد خان اور فضل حق فاروقی کو بھی 2-2 وکٹ ملا۔ شاندار اننگ کھیلنے والے رحمت شاہ کو ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: