உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقی کرکٹر زبیر حمزہ کو ICC نے کردیا معطل، ڈوپ ٹسٹ میں ہوئے تھے ناکام

    آئی سی سی نے جمعہ کے روز زبیر حمزہ کے آف ٹورنا منٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد انہیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زبیر حمزہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے نمونہ 17 جنوری کو لیا گیا تھا۔ اسے ممنوعہ دوا فوروسیمائیڈ استعمال کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ تادیبی کارروائی مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے کرکٹر زبیر حمزہ (Zubayr Hamza) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے غیر مستقل پابندی لگا دی ہے۔ وہ ٹورنامنٹ سے الگ ڈوپ ٹسٹ میں ناکام رہے، جس کے بعد جمعہ کو کرکٹ کی اس عالمی تنظیم نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ زبیر حمزہ کے ڈوپ ٹسٹ کے لئے نمونہ 17 جنوری کو لیا گیا تھا۔ انہیں ممنوعہ دوا فوروسیمائیڈ کے استعمال کا قصور وار پایا گیا۔

      آئی سی سی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، ’آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے بلے بازز زبیر حمزہ کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں 17 جنوری 2022 کو ہوئی جانچ میں فوروسیمائیڈ کے استعمال کا قصوروار پایا گیا۔ تادیبی کارروائی پوری ہونے تک وہ معطل رہیں گے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      لاہور ٹسٹ میں Pakistan کو ملی شکست، جانئے کیوں ٹرول ہونے لگے پاکستانی امپائر علیم ڈار؟

      آئی سی سی نے کہا کہ زبیر حمزہ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ 26 سال کے زبیر حمزہ نے اپنے کیریئر میں ابھی تک 6 ٹسٹ اور ایک ونڈے میچ کھیلا ہے۔ انہوں نے سال 2019 میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ سے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔

      زبیر حمزہ نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ اے کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستان اے کے خلاف 125 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی تھی۔ وہ اپنے کیریئر میں 78 فرسٹ کلاس میچوں میں 13 سنچری اور 26 نصف سنچری لگا چکے ہیں، جس میں ناٹ آوٹ 222 رن ان کا بہترین اسکور ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: