چار جی بی ریم والے اسمارٹ فون آنر 20 آئی اور رئیل می 3 پرو میں ہورہی ہے سخت مقابلہ آرائی ، تو کونسا منتخب کریں گے آپ ؟

آج ہمارے پاس آنر 20 آئی اور رئیل می 3 پرو کا 4 جی بی ریم ویریئنٹ ہے۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ دونوں موبائل آپس میں ایک دوسرے کا موازنہ کیسے کرتے ہیں۔ آئیے اس کا موازنہ کرتے ہیں۔

Oct 17, 2019 10:00 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 10:00 PM IST
چار جی بی ریم والے اسمارٹ فون آنر 20 آئی اور رئیل می 3 پرو میں ہورہی ہے سخت مقابلہ آرائی ، تو کونسا منتخب کریں گے آپ ؟

چار جی بی ریم والے اسمارٹ فون آنر 20 آئی اور رئیل می 3 پرو میں ہورہی ہے سخت مقابلہ آرائی ، تو کونسا منتخب کریں گے آپ ؟

اس ڈائینامک مقابلہ جاتی مارکیٹ میں، مارکیٹ میں مناسب طریقے سے قدم جمانا کافی مشکل ہے۔ مارکیٹ کی منفرد حکمت عملیوں کے ساتھ ہر بڑا موبائل عوام کے ذہن میں اپنے نام کی چھاپ چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ موبائل فون کی کمپنیاں مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مناسب قیمتوں میں بہرین ٹکنالوجی لا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، امتیازی صفات، خوبصورت پیکیجنگ سے پیک کردہ گجیٹ کا ڈیزائن موبائل کمپنی کی برانڈ تصویر کے لیے مطلوبہ وزن فراہم کرتی ہے۔

اس کے برعکس، آج ہمارے پاس آنر 20 آئی اور رئیل می 3 پرو کا 4 جی بی ریم ویریئنٹ ہے۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ دونوں موبائل آپس میں ایک دوسرے کا موازنہ کیسے کرتے ہیں۔ آئیے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس کا موازنہ کرتے ہیں۔

Loading...

آنر 20 آئی بنام رئیل می 3 پرو

آنر اور رئیل می - منفرد پروڈکٹ کی تجاویز اور مارکیٹ کی حکمت عملیو ں والے دونوں برانڈ نے محدود قیمتوں میں بہت بڑی پیش کش کر کے ممکنہ کسٹمروں کو حاصل کر لیا ہے۔ آڈیئنس کو ان لوگوں کے بارے میں حیرانی ہو رہی ہے جو اتنی کم قیمت میں بھی عمدہ گجیٹ حاصل نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ، دو فونوں میں سے کون سا فون 12،000 روپے کا ہے؟ عجیب بات ہے کہ، آنر اور رئیل می دونوں موبائل کی دنیا میں اہم مقام قائم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

اب ڈیزائن اور ڈسپلے ملاحظہ کریں

ڈسپلے اور ڈیزائن کی بات کریں، تو دونوں فون واٹر ڈراپ ایف ایچ ڈی پلس کے ڈسپلے کے ساتھ آتے ہيں۔ آنر 20 آئی میں6.21 انچ ایف ایچ ڈی ڈسپلے ہوتا ہے جبکہ رئیل می 3 پرو کا ڈسپلے 6.3 انچ  ہے۔ پینل اور سائز کا معیار تقریباً ایک ہے۔ لیکن آنر 20 آئی خاص طور پر زیادہ شاندار اور ہلکا ہے کیونکہ اس کی موٹائی 7.95 ایم ایم ہے اور اس کا وزن صرف 164 گرام ہے اس کے برعکس رئیل می 3 پرو کی موٹائی 8.3 ایم ایم ہے جبکہ اس کا وزن 172 گرام ہے۔

اس کے علاوہ، آنر 20 آئی دیکھنے میں زیادہ اسٹائلش، خوبصورت اور وہ اپنے گریڈیئنٹ بیک اور رنگ کے آپشنز کے ساتھ نہایت مناسب ہے، جبکہ رئیل می 3 پرو ہلکے پیٹرن کے دوہرے ڈیزائن کے ساتھ کافی خوبصورت لگتا ہے اور آنر 20 آئی کے سامنے اسپیڈ وے پیٹرن کی وجہ سے تھوڑا سا مدھم معلوم ہوتا ہے۔ دستیاب رنگوں کے اعتبار سے، آنر 20 آئی بالکل سیاہ، فینٹم سرخ، فینٹم نیلے میں بھی موجود ہے، جبکہ رئیل می 3 پرو ہلکے جامنی، نائٹرو نیلے، کاربن خاکستری رنگوں میں دسیتاب ہے۔

 آئیے اب ایک نظر ہارڈویئر پر ڈالتے ہیں

آنر 20 آئی میں 2.2 جی ایچ زیڈ آکٹا کور کیرین 710 چپ سیٹ ہے جس کی تکمیل جی پی یو ٹربو 2.0 کے ذریعہ کی گئی ہے، جبکہ رئیل می 3 پرو میں ایڈرنو 616 جی پی یو  کے ساتھ  2.2 جی ایچ زیڈ اسنیپ ڈریگن 710 اے آئی ای  پروسیسر ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ آنر 20 آئی 4 جی بی ریم کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ رئیل می میں 3 ویریئنٹس کے ساتھ – 4 پلس 64 جی بی  ، 6 پلس 64 جی بی اور 6 پلس 128 جی بی ویریئنٹ کی سہولت ہے۔ بہر حال، دونوں اسمارٹ فون آپ کو گیمنگ کا بہتر تجربہ فراہم کرتے ہیں اور بغیر رکاوٹ کے آپ کے روز مرہ کے کاموں میں تعاون کرتے ہیں۔

آئيے کیمرا کا معائنہ کرتے ہیں

موبائل فون میں کیمرا کے آںے کے بعد یہ ایک لازمی جز بن گيا ہے اور کوئی بھی اس کے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ تصویر لینے کے بعد اس کی تصویر اچھی ہو، کیونکہ بہترین لینسز سے مزین موبائل فون رکھنا ہر ایک کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لیے کیمرا کے حوالے سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ آنر 20 آئی کو رئیل می 3 پرو پر فوقیت حاصل ہے کیونکہ اس میں ٹرپل کیمرا کا سیٹ اپ موجود ہے۔ اس میں 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا، 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب رئیل می میں دوئل کیمرا ہوتا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا پرائمری سینسر  اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسنگ کیمرا ہوتا ہے۔ اور اگر اپ فرنٹ کیمرا کی بات کریں، تو آنر 20 آئی میں 32 میگا پکسل کا اعلی سیلفی کیمرا ہوتا ہے جبکہ رئیل می 3 پرو میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ فیسنگ سینسر ہوتا ہے۔

کیمرا کی دیگر فیچروں میں اے آئی فعال کردہ کیمرا، کم روشنی میں تصویر کھیچنا، پورٹریٹ موڈ اور خوبصورتی وغیرہ شامل ہیں، یہ چیزیں دونوں فون میں موجود ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود آنر 20 آئی کا سوپر نائٹ موڈ کم روشنی کی صورتوں میں بھی بہتر تصویر کھیچتا ہے جبکہ سوپر وائیڈ اینگل بھی آپ کو 120 ایف او وی فراہم کرتا ہے۔

 آئیے بیٹری اور او ایس کا جائرہ لیں

جہاں تک آنر 20 آئی بیٹری کی بات ہے تو اس میں 3,400 ایم اے ایچ بیٹری ہوتی ہے، اس کے برعکس  رئیل می  3 پرو میں  4,045 ایم اے ایچ بیٹری ہوتی ہے۔ آنر کی ای ایم یو آئی  9.1 کسٹم  او ایس کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے آپ کے اسمارٹ فون کے استعمال میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ جیسے کہ، آنر 20 آئی کی بیٹری مینیجممنٹ کا فنکشن آپ کے فون کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ ایک دن سے زیادہ چل سکے، اتنا ہی نہیں بلکہ بآسانی رئیل می 3 پرو کی 4,045 ایم اے ایچ بیٹری کا مقابلہ کر سکے۔ اور دیگر فیچروں کے علاوہ اس میں آپ کو  اے آئی کی بہتر کالیں، اے آئی وژن، اے آئی منظر کی شناخت اور ٹی یو وی رین لینڈ کے ذریعہ تصدیق شدہ آئی کیئر موڈ (آنکھوں کی دیکھ بھال کا طریقہ) بھی ملے گا۔

دونوں فون اینڈرائیڈ کی تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم پائی سے چلتے ہیں۔ لیکن، یو آئی کے نظریے سے دیکھا جائے، تو آنر کی ای ایم یو آئی سادہ اور اسکرال کرنے میں زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے رنگین او ایس کو شکست دیتی ہے۔

 آئیے قیمت پر ایک نظر ڈالیں:۔

دونوں پروڈکٹ (4 جی بی ویریئنٹ) ایمیزون اور فلپ کارٹ پر چل رہے آفروں کے دوران 11,999 میں دستیاب ہے۔ اسی قیمت میں، آنر 20 آئی آپ کو 128 جی بی میموری بھی فراہم کرتا ہے جبکہ  رئیل می 3 پرو آپ کو صرف 64جی بی میموری کی سہولت دیتا ہے۔ آنر 20 آئی میں 512جی بی تک بڑھا سکتے ہیں اس کے برعکس رئیل می 3 پرو میں صرف 256جی بی تک بڑھانے کی سہولت ہے۔

پیش خدمت ہے ہماری تجویز

آنر 20 آئی اور رئیل می 3 دونوں میں امتیازی صفات کی جانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان تمام باتوں کے بعد، ہمارا خیال ہے کہ آنر 20 آئی قدرے بہتر جدید پیش کشوں کی وجہ سے بہتر اسمارٹ فون کا حامل ہو جاتا ہے۔ آنر 20 آئی کو رئیل می 3 کے بالمقابل اچھے نتائج کی وجہ سے نمایاں طور پر فوقیت حاصل ہے۔ یہ دیکھنے کے اعتبار سے ہہت ہی خوبصورت، بہتر کیمرہ کی کنفیگریشنز، زیادہ میموری، بہتر یو آئی والا فون ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ صارفین کی توقعات کے بالکل عین مطابق ہے۔

یہاں خریدیں

HONOR 20i on Amazon

HONOR 20i on Flipkart

Loading...