پی ایم سی بینک گھوٹالہ : ہارٹ سرجری کیلئے پیسے نہیں نکال پایا 83 سال کا سن رسیدہ شخص ، موت

مرلی دھر ڈھرا کے اکاونٹ میں 80 لاکھ روپے جمع تھے ۔ ڈھرا کی ہارٹ سرجری ہونی تھی ، لیکن بینک سے پیسہ نہیں نکال پانے کی وجہ سے یہ سرجری نہیں ہوپائی ۔

Oct 18, 2019 07:34 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 07:34 PM IST
پی ایم سی بینک گھوٹالہ : ہارٹ سرجری کیلئے پیسے نہیں نکال پایا 83 سال کا سن رسیدہ شخص ، موت

پی ایم سی بینک گھوٹالہ : ہارٹ سرجری کیلئے پیسے نہیں نکال پایا 83 سال کا سن رسیدہ شخص ، موت

پنجاب اینڈ مہاراشٹر بینک گھوٹالہ کے بعد گزشتہ کچھ دنوں میں اس کے تین کھاتہ داروں کی موت کی خبریں آئی تھیں ۔ پھٹومل پنجاب اور سنجے گلاٹی کی ہارٹ اٹیک سے موت کی بات سامنے آئی تو وہیں ممبئی کے ورسوا علاقہ میں رہنے والی 39 سالہ ایک ڈاکٹر جو پی ایم سی میں اکاونٹ ہولڈر بھی تھی ، کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اب اس معاملہ میں ایک اور موت کی خبر سامنے آئی ہے ۔

خبروں کے مطابق پی ایم سی بینک میں اکاونٹ ہولڈر مرلی دھر ڈھرا بیمار تھے اور کھاتہ سے پیسہ نہیں نکال پانے کی وجہ سے علاج میں پریشانی ہورہی تھی ۔ جمعہ کو وقت پر صحیح علاج نہیں مل پانے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔ اکاونٹ ہولڈر مرلی دھر ممبئی کے ملنڈ علاقہ کے رہنے والے تھے ۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق مرلی دھر سینئر سٹیزن تھے اور کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے ۔

Loading...

موصولہ معلومات کے مطابق 83 سال کے مرلی دھر ڈھرا کے اکاونٹ میں 80 لاکھ روپے جمع تھے ۔ ڈھرا کی ہارٹ سرجری ہونی تھی ، لیکن بینک سے پیسہ نہیں نکال پانے کی وجہ سے یہ سرجری نہیں ہوپائی ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 ستمبر کو ریزرو بینک آف انڈیا نے نوٹس جاری کرکے بینک پر چھ ماہ کیلئے لین دین سمیت کئی طرح کی پابندیاں لگادی تھیں ، جس کے مطابق نہ تو بینک کوئی نیا لون جاری کرسکتا تھا اور نہ ہی اس کا کوئی اکاونٹ ہولڈر 25000 روپے سے زیادہ کی رقم نکال سکتا تھا۔ اس معاملہ میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہاوسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ سے وابستہ دیگر کمپنیوں کے بارے میں جانچ کررہا ہے ۔

ریزرو بینک نے تین اکتوبر کو پی ایم سی بینک کے صارفین کیلئے کیش نکالنے کی حد دس ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی تھی ، لیکن بعد میں اس میں پھر تبدیلی کی گئی اور رقم نکالنے کی حد 40 ہزار روپے کردی گئی ، جس کی وجہ سے اب پی ایم سی بینک میں اکاونٹ ہولڈرس اپنے کھاتہ سے 40 ہزار روپے تک نکال سکتے ہیں ۔ ایک سینئر افسر کے مطابق ڈیپازیٹرس کے مفادات اور بینک کا ریوائیول پہلی ترحیج ہے ۔

Loading...