فورجی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں جیو کی بادشاہت برقرار

جیو کی ایئر ٹیل سے ڈھائی گنا زیادہ، ووڈافون اور آئیڈیا سے تین گنا سے بھی زیادہ 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ناپی گئی ۔

Oct 23, 2019 04:26 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 04:35 PM IST
فورجی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں جیو کی بادشاہت برقرار

جیو نے پھر ماری بازی

سال 2019 ٹیلی کام ریگولیٹر کے ذریعہ ستمبر کیلئے شائع اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ ستمبر ماہ میں جیو کی اوسط ڈاون لوڈا سپیڈ21.0 ایم بی پی ایس رہی۔  اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں جیو 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں اول مقام پر رہا ہے۔ 2018 میں بھی ریلائنس جیو اسپیڈ کے معاملے میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا ۔ 2018 کے سبھی 12 مہینوں میں جیو کی 4 جی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ سب سے زیادہ تھی۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا( ٹرائی )کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں معمولی سدھار دیکھا گیا۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ اگست کے 8.2 ایم بی پی ایس کے مقابلے ستمبر میں 8.3ایم بی پی ایس رہی جبکہ 2ماہ پہلے جولائی میں اس کی اسپیڈ 8.8ایم بی پی ایس ماپی گئی تھی۔ جیو کے مقابلے ایئر ٹیل کی اسپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔

f406db37-ce36-4234-95f2-199407fefa67

Loading...

حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈافون آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔  ووڈافون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈا سپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی۔ اگست کے 7.7 ایم بی پی ایس کے مقابلے یہ ستمبر میں 6.9ایم بی پی ایس ہی رہ گئی۔ آئیڈیا نے ستمبر میں معمولی سدھار درج کیا جب اس کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 6.4ایم بی پی ایس ہوگئی ۔

44529cb3-66d4-4fab-a864-b88ee3fcbcf2

ستمبر میں 5.4ایم بی پی ایس کے ساتھ آئیڈیا ، اوسطا4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ ووڈا فون اور ایئر ٹیل کی ستمبر ماہ میں اوسط اپ لوڈ اسپیڈ بالترتیب 5.2ایم بی پی ایس اور 3.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ووڈافون کی اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں جہاں گراوٹ درج کی گئی وہیں ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی اسپیڈ جس کی تس رہی۔ جبکہ جیو کی 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ سے زیادہ 4.2 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔

ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی کلکولیشن مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے گئے ریئل ٹائم اعدادو شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Loading...