کیا ہے آئی یو سی ، جس کی وجہ سے جیو نے لگائے ہیں چارچیز ، جانیں پورا معاملہ

اعداد و شمار کی بات کریں تو جیو نیٹ پر یومیہ 25 سے 30 کروڑ مسڈ کالس آتی ہیں ، جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں جیو نے 13000 کروڑ روپے کی ادائیگی دوسرے نیٹ ورک آپریٹرس کو کی ہے ۔

Oct 09, 2019 09:00 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 09:00 PM IST
کیا ہے آئی یو سی ، جس کی وجہ سے جیو نے لگائے ہیں چارچیز ، جانیں پورا معاملہ

فائل فوٹو ۔

ریلائنس جیو نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے پر چھ پیسے فی منٹ کے حساب سے چارج کرے گا ۔ وجہ بتاتے ہوئے جیو نے کہا ہے کہ چونکہ ٹرائی آئی یو سی کے تحت چھ پیسے فی منٹ چارج کرتا ہے ، اس لئے کمپنی اب یہ صارفین سے وصول کرے گی ۔ مگر کیا ہے یہ آئی یو سی ، جس کی وجہ سے کمپنی نے ایسا فیصلہ کیا ہے ۔

آئی یو سی کیا ہے ؟

Loading...

دراصل آئی یو سی یعنی انٹرکنیکٹ چارج ایک طرح کا چارج ہوتا ہے جو کسی ایک نیٹ ورک آپریٹر کے ذریعہ دوسرے نیٹ ورک آپریٹر پر کسی یوزر کے ذریعہ کال کئے جانے کے بدلے میں دیا جاتا ہے ۔ ٹرانی نے یہ چارج چھ پیسے فی منٹ پر طے کر رکھا ہے ۔ اب اگر انکمنگ اور آوٹ گوئنگ کال میں برابری ہوتی ہے ، تو آئی یو سی بیلنس ہوجاتا ہے اور اس میں کسی کو پریشانی نہیں ہوتی ہے ۔

پھر پریشانی کیا ہے ؟

لیکن ہندوستان میں حالات بالکل مختلف ہیں ۔ جیو کے 100 فیصدی کسٹمرس فوجی یوزرس ہیں جو کہ پہلے دن سے ہی فری وائس کال کی سہولیات پارہے ہیں اور دوسرے نیٹ ورک آپریٹرس کے ابھی بھی تقریبا 35 کروڑ 2 جی یوزرس ہیں ، جن کو آوٹ گوئنگ وائس کال کیلئے بھی چارج دینا پڑتا ہے ۔ اس کی وجہ سے کال کرنے کی بجائے مسڈ کال دیتے ہیں ۔ ایسے میں کمپنی کو آئی یو سی چارجیز کے طور پر کافی بڑی رقم ادا کرنی پڑتی ہے ۔

اگر اعداد و شمار کی بات کریں تو جیو نیٹ پر یومیہ 25 سے 30 کروڑ مسڈ کالس آتی ہیں ، جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں جیو نے 13000 کروڑ روپے کی ادائیگی دوسرے نیٹ ورک آپریٹرس کو کی ہے ۔

کیوں اٹھا یہ معاملہ ؟

بتادیں کہ 2011 سے ہی ٹرائی کا کہنا تھا کہ آئی یو سی چارجیز کو کم کرکے صفر کردیا جائے گا ، جس کے تقریبا دو سال پہلے 2017 میں ٹرائی نے کہا کہ یکم جنوری 2020 سے آئی یو سی کو کم کرکے صفر کردیا جائے گا ، لیکن تقریبا تین مہینے پہلے ٹرائی نے اپنے اس فیصلہ پر پھر سے غور و خوض کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد جیو نے اب اس کا اعلان کیا ہے ۔

جیو صارفین کیلئے کیا ہوگا اس مطلب ؟

ابھی تک کے سارے ریچارج پلان ویسے ہی رہیں گے ، لیکن 10 اکتوبر کے بعد سے ریچارج کرانے والوں کو دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے ایک ٹاپ اپ ریچارج بھی کروانا ہوگا ۔ جیو نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ جیسے ہی ٹرائی آئی یو سی چارجیز کو ختم کردے گا ، ویسے ہی ٹاپ اپ کا بچا ہوا بیلنس صارفین کو واپس کردیا جائے گا۔

Loading...