ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1890 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو گزشتہ 149 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد کووڈ 19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9433 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں ایک ہی دن میں کورونا انفیکشن کے 2208 کیسز سامنے آئے تھے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ سات مزید کورونا متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,831 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 2-2 اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر اور گجرات میں ہوئی ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ کیرالہ میں پہلے کے ریکارڈ دیکھنے کے بعد تین مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی یومیہ انفیکشن کی شرح 1.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 1.29 فیصد ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق، کووڈ-19 کے کل کیسز بڑھ کر 4.47 کروڑ (4,47,04,147) ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد کل کیسز کا 0.02 فیصد ہے، جب کہ انفیکشن سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.79 فیصد ہے۔ آج اپنے 'من کی بات' پروگرام میں پی ایم نریندر مودی نے لوگوں کو کورونا سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک 4,41,63,883 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورنا سے اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ روک تھام ویکسین کی 220.65 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ماہرین صحت ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیچھے ایک نئے سب ویرینٹ (XBB 1.16) کو ذمہ دار بتا رہے ہیں۔ اس وقت یہ تمام قسمیں ملک میں پائے جانے والے کورونا انفیکشن کے زیادہ تر معاملات میں پائی جا رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔