اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کالج میں چل رہی تھی ڈانس پارٹی تبھی دھنس گئی زمین اور 25 طلبہ ہوگئے زمین دوز! ویڈیو دیکھ کر دہل جائے گا دل

    کالج میں چل رہی تھی ڈانس پارٹی تبھی دھنس گئی زمین اور 25 طلبہ ہوگئے زمین دوز! ویڈیو دیکھ کر دہل جائے گا دل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ pop_o_clock

    کالج میں چل رہی تھی ڈانس پارٹی تبھی دھنس گئی زمین اور 25 طلبہ ہوگئے زمین دوز! ویڈیو دیکھ کر دہل جائے گا دل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ pop_o_clock

    Viral Video : کالج کی پارٹی میں طلبہ خوشیاں منارہے تھے اور جم کر مستی کر رہے تھے ۔ تبھی پیروں تلے سے زمین کھسک گئی اور سب کے ہوش اڑ گئے ۔ اس کا دل دہلا دینے والا ایک لائیو ویڈیو کیمرے میں قید ہوگیا، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • san martin peru
    • Share this:
      کبھی کبھی کچھ واقعات ایسے پیش آجاتے ہیں، جس کا اندازہ کسی کو نہیں ہوتا ہے، لیکن جب واقعات پیش آتے ہیں تو لوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں ۔ کئی مرتبہ ایسے واقعات خوشیوں میں خلل ڈالنے کا بھی کام کرتے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ ان لوگوں کے ساتھ پیش آیا، جو کالج کی پارٹی میں خوشیاں منارہے تھے اور جم کر مستی کر رہے تھے ۔ تبھی پیروں تلے سے زمین کھسک گئی اور سب کے ہوش اڑ گئے ۔ اس کا دل دہلا دینے والا ایک لائیو ویڈیو کیمرے میں قید ہوگیا، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل  ہورہا ہے ۔

      انسٹاگرام پر pop_o_clock  پر شیئر ایک ویڈیو میں پارٹی کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کے ساتھ جو ہوا، اس نے لوگوں کا دل دہلا دیا ۔ کالج میں گریجویشن پارٹی کے دوران طلبہ و طالبات خوشی سے جھوم رہے تھے، تبھی ڈانس کرتے کرتے زمین پھٹ گئی اور سبھی اس میں سما گئے ۔ یہ واقعہ پیرو کے سین مارٹن میں پیش آیا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by POP O’CLOCK (@pop_o_clock)





      وائرل ویڈیو میں طلبہ و طالبات ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس دوران سبھی کافی خوش ہیں اور جھوم جھوم کر خوشی کے موقع کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔ ویڈیو کالج کے گریجویشن پارٹی کا ہے ، جس میں طلبہ و طالبات ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جم ڈانس کررہے تھے تبھی اچانک ان کے پیروں کے نیچے زمین دھنس گئی اور 25 طلبہ اس کے اندر گر گئے ۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے 25 طلبہ و طالبات نظروں سے اوجھل ہوکر زمین کے اندر گر چکے تھے ۔

      یہ ویڈیو پیرو کے سین مارٹن کا بتایا جارہا ہے، جہاں کالج میں ایک پارٹی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ 25 طلبہ میں سے کتنے زخمی ہوئے ہیں اور کتنے صحیح و سلامت ہیں، لیکن جو نظارہ کیمرہ میں دکھ رہا ہے، اس نے لوگوں کا دل دہلا دیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: شادی کے دن دلہن نے کٹوا دئے بال، وجہ جان کر نم ہوجائیں گی آنکھیں، سبھی کررہے ہیں سلام


      یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا 14 سال چھوٹے بلال پر آیا دل، بتائی دلچسپ وجہ



      کالج  میں زمین پھٹنے کے حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگیا ہے، جس پر کیپشن لکھا تھا: پیرو کے سین مارٹن میں گریجویشن پارٹی کے دوران زمین دھنسنے سے 25 طلبہ کو ڈانس کرتے وقت ایک گڑھے نے نگل لیا ۔ ویڈیو کو اب تک تقریبا 29,000 لائیکس مل چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: