உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کو 5Gکی سوغات: یہاں ملے گا آپ کے ہر سوال کا جواب، سم کارڈ سے لے کر پوری کووریج تک کی معلومات

    ملک کو 5Gکی سوغات: یہاں ملے گا آپ کے ہر سوال کا جواب، سم کارڈ سے لے کر پوری کووریج تک کی معلومات

    ملک کو 5Gکی سوغات: یہاں ملے گا آپ کے ہر سوال کا جواب، سم کارڈ سے لے کر پوری کووریج تک کی معلومات

    ملک میں 5G کی لانچنگ تو ہوگئی ہے لیکن لوگوں کے من میں ابھی بھی کئی طرح کے سوال ہیں، جیسے کیا 5G کے لئے نیا سم کارڈ لینا ہوگا، کووریج کیسی ہوگی وغیرہ۔۔۔ اس رپورٹ میں ہم ایسے ہی آپ کے کچھ ضروری سوالوں کے جواب جانیں گے۔۔ ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی نے یکم اکتوبر 2022 کو 5جی لانچ کرتے ہوئے اس تاریخ کو سنہرے الفاظ میں لکھے جانے کی بات کہی۔ ملک میں 5G کی لانچنگ تو ہوگئی ہے لیکن لوگوں کے من میں ابھی بھی کئی طرح کے سوال ہیں، جیسے کیا 5G کے لئے نیا سم کارڈ لینا ہوگا، کووریج کیسی ہوگی وغیرہ۔۔۔ اس رپورٹ میں ہم ایسے ہی آپ کے کچھ ضروری سوالوں کے جواب جانیں گے۔۔ ۔

      کیا 5G کے لئے لینا ہوگا نیا سم کارڈ؟

      • جی نہیں، 5G کے لئے ااپ کو نئے سم کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دراصل، آپ کے 4جی سم میں ہی 5G کا سپورٹ ہے، ضرورت ہے تو اسے صرف ایکٹیو کرنے کی۔ سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ کے پاس 5جی سپورٹ والا اسمارٹ فون ہونا چاہیے۔


      کیا 4جی کی طرح ہی ملے گی 5G کی کووریج؟

      • 5G کی کووریج 4جی کی طرح نہیں ہوگی۔ 4 جی میں ایک ٹاور دیہی علاقوں میں 5 کلومیٹر تک کے ایریا کو کوور کرتا ہے لیکن 5G کے معاملے میں یہ دائرہ صرف ایک کلومیٹر کا رہ جائے گا۔ شہری علاقوں میں 5G کے ایک ٹاور کی کووریج کا ایریا 200-300 میٹر تک کا ہوگا یعنی ہر ٹاور سے کچھ دوری پر 5G ٹاور لگائے جائیں گے۔


      کیا 5Gکے پلان کی قیمت الگ ہوگی؟

      • جی ہاں، بھلے ہی 5G سم کے لئے آپ کو قیمت ادا نہیں کرنی ہوگی لیکن 5G پلان کے لئے آپ کو جیب ڈھیلی کرنی ہوگی۔ 5G کے پلان مہنگے ہوں گے اور پریمیم یوزرس کے لئے ہوں گے، حالانکہ جیو نے کہا ہے کہ اس کے پلان کفایتی ہوں گے، لیکن کتنے کفایتی ہوں گے، اس کی جانکاری تو بعد میں ہی ملے گی۔


      آپ کی حقیقی زندگی میں 5G کی کتنی ہے ضرورت؟

      • آپ پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ 5G پریمیم یوزرس کے لئے ہوگا۔ سبھی ٹیلی کام کمپنیاں 5G کا سب سے زیادہ استعمال گیمنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگس کے لئے ہی بتارہی ہیں۔ جن کے گھر اسمارٹ ہوم ہے، ان کے لئے 5G نیٹ ورک کا استعمال ہوگا۔ انڈسٹری، ٹریفک کنٹرول، میڈیکل اور آٹومیٹیو انڈسٹری میں 5G کا استعمال صحیح طور پر ہوگا۔ اگر آپ ایک ایسے عام یوزر ہیں جسے صرف کالنگ کرنی ہے اور فلمیں دیکھنی ہیں، تھوڑی گیمنگ کرنی ہے تو آپ کو 5G نیٹ ورک کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔



      کیا 5G کے استعمال سے بیٹری اور ڈیٹا جلد ختم ہوں گے؟

      • بالکل، جس نیٹ ورک کی اسپیڈ زیادہ ہوگی، اس پر ڈیٹا تیزی سے ختم ہوگا۔ 5G کے ساتھ بھی یہی حال ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ 5G نیٹ ورک کا اثر فون کی بیٹری لائف پر بھی پڑے گا۔ 5G کے استعمال کے دوران فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگی، کیونکہ فون پر پروسیسنگ لوڈ زیادہ ہوگا۔


      یہ بھی پڑھیں:
      شخص کو اچانک لگی 10000 کروڑ کی لاٹری، دو مہینے بعد جو ہوا جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے آپ

      یہ بھی پڑھیں:
      WhatsApp Update:میٹنگ کے لئے اب شیئر کرسکیں گے لنک، گروپ کال میں جلدہی شامل ہوں گے32یوزرس

      کن کن فون میں چلے گا 5G؟

      • 5G نیٹ ورک کا سپورٹ 5G ریڈی اور 5G دونوں طرح کے اسمارٹ فون میں ملے گا۔ انٹری لیول اسمارٹ فون 5G ریڈی ہیں، جب کہ سیمسنگ کے پریمیم اور ایپل کے آئی فون 5G اسمارٹ فون ہیں۔ تو ان میں سے کوئی بھی 5G فون آپ کے پاس ہے تو آپ 5G نیٹ ورک کا لطف لے سکتے ہیں۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: