اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چھ سال کے بچے کی ڈاکٹر سے اپیل، ممی-پاپا کو مت بتانا مجھے کینسر ہے

    چھ سال کے بچے کی ڈاکٹر سے اپیل، ممی-پاپا کو مت بتانا مجھے کینسر ہے

    چھ سال کے بچے کی ڈاکٹر سے اپیل، ممی-پاپا کو مت بتانا مجھے کینسر ہے

    حیدرآباد کے اپولو اسپتال کے نیورولاجسٹ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے ٹوئٹر پر ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔ جب ایک 6 سال کے معصوم نے ان سے ایک ایسی گزارش کی، جسے سن کر وہ خوب بھی بہت جذباتی ہوگئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ بچے اپنی معصومیت اور سادگی سے کسی کا بھی دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں حیدرآباد کے اپولو اسپتال کے  نیورولاجسٹ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے ٹوئٹر پر ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔ جب ایک 6 سال کے معصوم نے ان سے ایک ایسی گزارش کی، جسے سن کر وہ خوب بھی بہت جذباتی ہوگئے۔

      کینسر سے لڑ رہے بچے نے اپنے ڈاکٹر سے کہا کہ آپ میرے ممی پاپا کو مت بتانا کہ مجھے کینسر ہے۔ اس نے کہا، میں نے اپنی بیماری کے بارے میں آئی پیڈ میں پڑھا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں صرف چھ مہینے ہی جی پاوں گا۔ میں نے انہیں اس لیے نہیں بتایا کہ وہ ناراض ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے بچے اور اس کے والدین کے ساتھ ہوئی بات ٹوئٹ کرتے ہوئے شیئر کی ہے۔

      ڈاکٹر کمار نے لکھا کہ ایک اور او پی ڈی میں ایک جوڑا آیا اور انہوں نے اپیل کی منو باہر انتظار کررہا ہے۔ اسے کینسر ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ اس کے سامنے اس بات کا ذکر بھی ہو۔ پلیز اسے دیکھیے اور علاج کیجیے۔ اسے اس بارے میں مت بتائیے گا۔


      چل رہی تھی کیموتھیراپی
      ڈاکٹر نے والدین کی اپیل کے بعد منو سے ملاقات کی تھی، جو وہیل چیئر پر تھا۔ وہ برین کینسر سے متاثر تھا اور اس کی کیموتھیراپی چل رہی تھی۔ اسی دوران ڈاکٹر نے منو کے والدین کو یہ بات بتائی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      والدین کی آنکھوں میں تھے آنسو
      جب منو کے والدی کو پتہ چلا کہ ان کا بیٹا اپنی بیماری کے بارے میں جانتا تھا۔ جب انہیں یہ پتہ چلا تو وہ ڈاکٹر سے ملنے آئے تھے۔ اس کے والدین ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے آئے تھے کہ ان کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کے ساتھ آٹھ مہینے گزار پائے۔ پچھلے مہینے ہی منو کینسر سے جنگ ہار گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: