ایئر انڈیا کے جہاز میں سگریٹ پینے والے مسافر کو کیا گیا گرفتار، لندن-ممبئی فلائٹ کا ہے واقعہ

ایئر انڈیا کے جہاز میں سگریٹ پینے والے مسافر کو کیا گیا گرفتار، لندن-ممبئی فلائٹ کا ہے واقعہ

ایئر انڈیا کے جہاز میں سگریٹ پینے والے مسافر کو کیا گیا گرفتار، لندن-ممبئی فلائٹ کا ہے واقعہ

ممبئی میں جہاز اترنے پر ملزم کو سیکورٹی اہلکاروں کو سونپ دیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ایئر انڈیا کی لندن ممبئی پرواز کے دوران ایک مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ فائر الارم بجنے پر جہاز کے اسٹاف نے مسافر کو پکڑا، تو اس نے ہنگامہ کرتے ہوئے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ واقعہ 10 مارچ کا ہے۔ ملزم رماکانت (37 سال) کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہے۔

    ایئر انڈیا کے مطابق، ملزم رماکانت نے وارننگ کے باوجود جارحانہ اور ناقابل برداشت برتاو کیا۔ ممبئی میں جہاز اترنے پر ملزم کو سیکورٹی اہلکاروں کو سونپ دیا گیا۔ ایئر انڈیا نے کہا، وہ مسافروں و ملازمین کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی برتاو کے لیے ’زیرو ٹولیرنس پالیسی‘ پر عمل کرتی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق، رماکانت کے خلاف غلط برتاو کرنے، دوسروں کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بننے اور پائلٹ ان کمانڈ کے قانونی احکامات پر عمل کرنے سے انکار کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس پر حملہ کرنے اور سگریٹ نوشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    کیرالہ کےمسلمان جوڑے کی 29 سال بعددوبارہ شادی، بیٹیوں کی وراثت کامعاملہ! محبت یامال ودولت؟

    ایک دوسری خبر کے مطابق، ہندوستان اور روس نے اپنے دو طرفہ فضائی خدمات کے معاہدے پر نظر ثانی کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت روسی ایئر لائنز کو ہندوستان کے مختلف شہروں کے لیے ہفتہ وار 64 پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ ہندوستان نے اصولی طور پر روسی ایئر لائنز کے ذریعہ ہندوستان کے لئے چلنے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 52 سے بڑھا کر 64 کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں دو طرفہ فضائی خدمات کے معاہدے میں مناسب وقت پر ترمیم کی جائے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: