ایران : جیل میں خاتون کی کئی مرتبہ کی گئی آبروریزی ، رہا ہوتے ہی کرلی خودکشی: رپورٹ
ایران : جیل میں خاتون کی کئی مرتبہ کی گئی آبروریزی ، رہا ہوتے ہی کرلی خودکشی: رپورٹ
ایران کے شمال مغربی ارمیا جیل میں ایک خاتون قیدی نے رہا ہونے کے فورا بعد ہی خودکشی کرلی ۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سرکار مخالف احتجاج کے دوران خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
تہران: ایران کے شمال مغربی ارمیا جیل میں ایک خاتون قیدی نے رہا ہونے کے فورا بعد ہی خودکشی کرلی ۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سرکار مخالف احتجاج کے دوران خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ جیل میں بند رہی یہ خاتون چیختی رہتی تھی ۔ وہ یہ کہتی تھی کہ آئی آر جی سی کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے بار بار اس کی آبروریزی کی ہے ۔ ایران وائر کے مطابق خاتون کو اس کی سنگین ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس کو چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن اس کے زخم نہیں بھر سکے، اس لئے اس نے خودکشی کرلی ۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے ارمیا جیل کی خاتون قیدیوں سے بات کی، جو خود بھی ایک مرتبہ بند ہوچکی ہیں اور وہاں خواتین پر ہونے والے تشدد کو بھی دیکھ چکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بکن شہر کی رہنے والی خاتون کا جیل میں جنسی استحصال کیا گیا تھا ۔ حراست میں لی گئی مظاہرہ کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں تشدد اور آبروریزی جھیلتی ہیں ۔ ایسا صرف اس خاتون کے ساتھ نہیں تھا، سلاخوں کے پیچھے رہنے والی کئی خواتین کے ساتھ آئی آر جی سی خفیہ فورسیز کے ذریعہ جنسی استحصال کیا جارہا ہے ۔
بتادیں کہ ایران میں حجاب مخالف احتجاج کے دو مہینے سے زیادہ وقت ہوگئے ہیں ۔ یہ آندولن تب شروع ہوا جب 22 سالہ مہسہ امینی کو ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی تھی ۔ پورے ایران میں اس کارروائی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا اور خواتین نے اپنے حجاب جلانے شروع کردئے ۔
کئی رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ میں سیکورٹی فورسیز نے سخت کارروائی کی ہے ۔ کئی مظاہرین خواتین سمیت کم از کم 18000 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایران وائر کے مطابق 577 خواتین ہیں، جن میں سے کچھ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔