Parineeti Chopra News: راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد ادے پور پہنچی پرینیتی چوپڑا، جانیے کیا ہے پورا شیڈول
راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد ادے پور پہنچی پرینیتی چوپڑا، جانیے کیا ہے پورا شیڈول
Udaipur News: لیک سٹی کئی بالی ووڈ جوڑیوں کی شادی کا گواہ بن چکی ہے۔ حال ہی میں معروف کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی شادی ادے پور میں ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی کئی فلمی ستاروں اور بزنس ٹائیکونز کی شادی کی گواہ لیک سٹی ادے پور بنا ہے۔
ادے پور: ان دنوں ایک جوڑی بہت زیادہ زیر بحث ہے، وہ ہے پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی ایم پی راگھو چڈھا کی۔ بالی ووڈ میں ان دونوں کی منگنی کے بعد ان کی شادی اور ہنی مون کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ اس کی وجہ سے پرینیتی چوپڑا ہفتہ کی صبح 9:30 بجے پرواز کے ذریعے ادے پور ہوائی اڈے پہنچی اور ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں۔ اسی وقت عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا بھی ہفتہ کو ادے پور پہنچیں گے۔
ہوٹل لیلا کا جائزہ لینے پہنچیں گے جوڑے اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ لیک سٹی بھی اس مقبول جوڑے کی شادی کی گواہ بن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پرینیتی اور راگھو کی شادی ادے پور کے فائیو اسٹار ہوٹل لیلا پیلس میں ہوسکتی ہے۔ پرینیتی اس سے متعلق تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ادے پور پہنچ گئی ہیں اور ایم پی راگھو چڈھا جلد ہی ادے پور پہنچ سکتے ہیں۔ ادے پور پہنچنے کے بعد، جوڑے جھیلوں کے شہر کی خوبصورتی کو دیکھیں گے۔
کئی بالی ووڈ جوڑیوں کی ہو چکی ہے یہاں پر شادیاں لیک سٹی کئی بالی ووڈ جوڑیوں کی شادی کا گواہ بن چکی ہے۔ حال ہی میں معروف کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی شادی ادے پور میں ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی کئی فلمی ستاروں اور بزنس ٹائیکونز کی شادیوں کا گواہ لیک سٹی ادے پور بنا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔