உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: ننہے بیٹے کا ایئرہوسٹس ماں نے فلائٹ میں کچھ ایسے کیا خیرمقدم، دل کو چھو لے گا یہ ویڈیو!

    VIDEO: ننہے بیٹے کا ایئرہوسٹس ماں نے فلائٹ میں کیا کچھ ایسے خیرمقدم، دل کو چھو لے گا یہ ویڈیو! ۔ تصویر : Instagram/ flygirl_trigir

    VIDEO: ننہے بیٹے کا ایئرہوسٹس ماں نے فلائٹ میں کیا کچھ ایسے خیرمقدم، دل کو چھو لے گا یہ ویڈیو! ۔ تصویر : Instagram/ flygirl_trigir

    Viral Video : ایک ایئرہوسٹس ماں کا اپنے بچے کا فلائٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے دل کو چھو لینے والا ویڈیو انٹرنیٹ پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ انسٹاگرام ریل کو ایک ہفتہ پہلے flygirl_trigir کے اکاونٹ سے شیئر کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiadubaidubaidubai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایک ایئرہوسٹس ماں کا اپنے بچے کا فلائٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے دل کو چھو لینے والا ویڈیو انٹرنیٹ پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ انسٹاگرام ریل کو ایک ہفتہ پہلے flygirl_trigir کے اکاونٹ سے شیئر کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں ایک معصوم سا بچہ فلائٹ میں انٹری لینے سے پہلے کیبن کرو کو اپنا بورڈنگ پاس دیتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ جو ایئرہوسٹس بچے کا خیرم مقدم کررہی ہوتی ہے، وہ اس کی ماں ہے ۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے ۔ یہ ویڈیو یوزرس کے دل جیت رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یہ پانچ اشارے بتاتے ہیں کہ آپ کا پارٹنر آپ پر نہیں کرتا ہے بھروسہ!


      ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ میں نے اب تک کے سب سے بڑے وی آئی پی بورڈنگ کا لطف اٹھایا اور واپس دبئی کیلئے اڑان بھری۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معصوم بچہ ہاتھ میں بورڈنگ پاس لئے ہوئے ہے ۔ امیرات ایئرلائنس کی فلائٹ میں داخل ہونے سے پہلے بچہ بورڈنگ پاس کو کیبن کرو کو دیتا ہے، جو اس کی ماں ہے ۔ اس کے بعد ماں نے اپنے بچے کو گلے لگا لیا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by V E E (@flygirl_trigirl)





      یہ بھی پڑھئے: ستمبر میں اگر گھومنے کا ہے منصوبہ تو ان مقامات کو نہ کریں مس


      24 اگست کو شیئر کیا گیا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس کو لائیک کیا ہے ۔ وہیں یوزرس ماں بیٹے کے اس ویڈیو پر جم کر اپنا پیار لٹا رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : او مائی گڈنیس ، سو کیوٹ ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا : یہ سب سے خوبصورت ویڈیو، بہت پیارا۔

      کسی نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ یہ بہت پیارا ہے! سب سے اچھا ویڈیو جو میں نے حال ہی میں حقیقت میں دیکھا ہے۔ کل ملاکر ایئرہوسٹس ماں اور بچے کے ویڈیو نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: