اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اس آرٹسٹ نے 90 کروڑ  کی پینٹنگز میں لگا دی آگ، سوشل میڈیا پر دکھایا لائیو

    ایک برطانوی آرٹسٹ نے 90 کروڑ مالیت کی پینٹنگز کو آگ لگا دی۔ یہی نہیں بلکہ آگ میں جلتی ہوئی ان پینٹنگز کو انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا۔

    ایک برطانوی آرٹسٹ نے 90 کروڑ مالیت کی پینٹنگز کو آگ لگا دی۔ یہی نہیں بلکہ آگ میں جلتی ہوئی ان پینٹنگز کو انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا۔

    ایک برطانوی آرٹسٹ نے 90 کروڑ مالیت کی پینٹنگز کو آگ لگا دی۔ یہی نہیں بلکہ آگ میں جلتی ہوئی ان پینٹنگز کو انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      وائرل ویڈیو: پینٹنگ بہت قیمتی چیز ہوتی ہے۔ آرٹسٹ اسے بنانے میں پوری طاقت چھونک دیتے ہیں۔ ظاہر ہے، اگر کسی کو پینٹنگ پسند ہے تو وہ اس کی مانگی ہوئی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایک برطانوی آرٹسٹ نے 90 کروڑ مالیت کی پینٹنگز کو آگ لگا دی۔ یہی نہیں بلکہ آگ میں جلتی ہوئی ان پینٹنگز کو انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ لیکن ڈیمین ہرسٹ نامی اس آرٹسٹ نے بعد میں اس کی وجہ بھی بتا دی۔

      معروف برطانوی مصور 57 سالہ ڈیمین ہرسٹ نے لندن میں اپنی نیوپورٹ اسٹریٹ گیلری میں اپنی پینٹنگ کو آگ لگا دی۔ وہ آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں اور پینٹنگز کو آگ لگائیں گے۔ انہوں نے پوری دنیا کے لیے انسٹاگرام پر پورے ایونٹ کو لائیو اسٹریم کیا، یہاں تک کہ صحافیوں اور کیمرہ عملے کے ایک بہت بڑے گروپ نے انہیں ایسا کرتے دیکھا۔

      بیٹی کو ڈیٹ کرنے والے مردوں کیلئے خاتون نے بنائے یہ پانچ قوانین، اسکے علاوہ چکانا ہوگا بل

      بلی۔چوہے کے بیچ چھپی ہے ایک خاتون، کیا 9 سیکنڈ میں ڈھونڈ پائیں گے آنکھ مچولی کرتی یہ عورت



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Damien Hirst (@damienhirst)






      یہ پینٹنگز NFT یعنی نان فیزیبل ٹوکن کے تحت بنائی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ کوئی بھی چیز جسے ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اسے NFT کہتے ہیں۔ ان دنوں ڈرائنگ، تصاویر اور پینٹنگز کو بھی NFT میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ڈیمین ہرسٹ نے خریداروں کے پاس NFT پینٹنگز کا آپشن رکھا تھا۔ اس سال جولائی میں ایکسچینج کی میعاد ختم ہوگئی۔ جس میں تقریباً 5,149 صارفین نے اصل آرٹ ورک کو رکھنے کا انتخاب کیا اور 4,851 نے NFTs کو قبول کرنے کا انتخاب کیا۔

      ایڈلٹ ماڈل کو اپنے ہی بیٹے کے فٹ بال میں نہیں ملی انٹری، اب بنیں کروڑ پتی

      اپنے فن کو جلانے سے ٹھیک پہلے ڈیمین کے ذریعے کی گئی پوسٹ کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن دیا گیا تھا، 'بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں ایک ملین ڈالر کا فن جلا رہا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں ان فزیکل نمونوں کو جلا کر NFT میں تبدیل کر رہا ہوں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: