WhatsApp میں آرہا شاندار اپ ڈیٹ، کانٹیکٹ ایڈیٹ کرنے میں ہوگی آسانی

WhatsApp میں آرہا شاندار اپ ڈیٹ، کانٹیکٹ ایڈیٹ کرنے میں ہوگی آسانی

WhatsApp میں آرہا شاندار اپ ڈیٹ، کانٹیکٹ ایڈیٹ کرنے میں ہوگی آسانی

نئے فیچر کے بارے میں واٹس ایپ کے فیچر کو ٹریک کرنے والی سائٹ WABetaInfo نے جانکاری دی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ میں ہر دن کچھ نہ کچھ نئے اپ ڈیٹس آتے رہتے ہیں۔ بغیر نمبر محفوظ کیے واٹس ایپ پر کسی کو میسیج کرنا اور سیو نمبر کو ایڈیٹ کرنا کافی مشکل بھرا کام ہوتا ہے۔ اب واٹس ایپ اس مسئلے کو دور کرنے جارہا ہے۔ واٹس ایپ کے نئی انٹرفیس والی رپورٹ میں تو آپ نے پڑھی ہی ہوگی۔ اب واٹس ایپ ایک اور بڑا فیچر لانے جارہا ہے جس کے بعد آپ کو کانٹیکٹ کو سیو کرنے میں آسانی ہوگی۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد، آپ واٹس ایپ سے باہر آئے بغیر کسی رابطے میں ترمیم اور محفوظ کر سکیں گے۔ فی الحال، کسی رابطے میں ترمیم کرنے کے لیے ایپ سے باہر نکلنا ضروری ہے۔

    نئے فیچر کے بارے میں واٹس ایپ کے فیچر کو ٹریک کرنے والی سائٹ WABetaInfo نے جانکاری دی ہے۔ واٹس ایپ میں کانٹیکٹ سیو کرنے کا انٹرفیس گوگل کے کانٹیکٹ ایپ جیسا ہی ہے۔ رپورٹ میں کہا جارہا ہے کہ نام اور نمبر کے علاوہ نئے اپ ڈیٹ کے بعد یوزرس کسی کانٹیکٹکا برتھ ڈے اور ای میل آئی ڈی جیسی معلومات بھی محفوظ کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Xiaomi Fan Festival Sale: اسمارٹ فونز سے لے کر ٹی وی تک، ہر پروڈکٹ پر مل رہی ہے زبردست چھوٹ، چیک کریں آفرز

    واٹس ایپ میں محفوظ کیے گئے رابطوں کو جی میل میں بھی سینک کیا جائے گا۔ واٹس ایپ اس نئے فیچر کو اینڈروائیڈ کے بیٹا ورژن 2.23.8.2، 2.23.8.4، 2.23.8.5 اور 2.23.8.6 پر آزما رہا ہے، جبکہ یہ فیچر iOS کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Ramadan 2023: امریکہ میں حلال ریستورانوں کی بڑھ رہی ہے تعداد، حلال غذا کے متلاشی مطمئن بھی ہیں اور مسرور بھی

    واٹس ایپ ایک نئی اپ ڈیٹ پر بھی کام کر رہا ہے جس کے بعد واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس میں تبدیلی نظر آئے گی۔ نئے انٹرفیس کے بعد اٹیچمنٹ مینو میں کافی تبدیلی آئے گی۔ واٹس ایپ چیٹ اٹیچمنٹ مینو ایک طویل عرصے سے ایک جیسا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد، اٹیچمنٹ آئیکن کا سائز تبدیل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک نئے بٹن سے بھی جگہ مل سکتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: