نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیوز18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کے منچ سے بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا کہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دور میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گجرات میں ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس میں ان کو غلط ڈھنگ سے پھنسایا تھا اور ان پر پی ایم مودی کو پھنسانے کے لیے سی بی آئی نے دباؤ ڈالا تھا۔
تاہم جب اس مبینہ فرضی انکاؤنٹر کے الزام میں امت شاہ نے سی بی آئی کے سامنے خودسپردگی کی تھی، تو خودسپردگی سے قبل ہی انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے اس وقت کی کانگریس حکومت پر کئی الزامات لگائے تھے۔ امت شاہ نے تب کہا تھا کہ "میڈیا کو جو چارج شیٹ ملی ہے، اس کے مطابق ان پر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت، سیاسی طور پر محرک اور کانگریس کے اشارے پر بنائی گئی ایک کَچّا چِٹّھا ہے، جو عدالت میں نہیں ٹکے گا۔"
'رائزنگ انڈیا سمٹ 2023' میں نیٹ ورک18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ بات چیت میں امت شاہ نے کہا کہ سی بی آئی نے ان پر وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا شکار ہوئے ہیں۔
Rising India 2023: خواتین مردوں سے کم نہیں بلکہ ان سے بہتر کام کرتی ہیں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھRising India Summit 2023 کے منچ پر اداکارہ مرنال ٹھاکر نے کہا 'اب سنیما پین انڈیا ہو چکا ہےانہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور انہیں سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ تاہم، تب بھی، سی بی آئی کے سامنے خودسپردگی سے قبل امیت شاہ نے کہا تھا، 'سہراب الدین انکاؤنٹر کے بہانے گجرات کی بی جے پی حکومت کے خلاف سازش رچی جارہی ہے۔ اس کے خلاف عدالتی جنگ عدالت میں لڑی جائے گی اور سیاسی محاذ پر سیاسی جنگ لڑی جائے گی۔ امیت شاہ نے کہا تھا کہ ان کو پوچھ گچھ کے لیے 22 تاریخ کو 11 بجے سمن دے کر1 بجے بلایا گیا ۔ پھر 23 تاریخ کو بلایا گیا اور 23 تاریخ کو ہی چارج شیٹ رکھ دیا گیا۔
پریس کانفرنس میں امت شاہ نے تب کہا تھا، ’’اس کا مطلب ہے کہ 30,000 صفحات کی چارج شیٹ پہلے سے ہی تیار تھی۔‘‘ شاہ نے کہا تھا کہ پہلے مجھے سی آر پی سی کی دفعہ 14 کے تحت سمن دیا گیا اور پھر چارج شیٹ میں قاتل اور تاوان لینے والا دکھایا گیا۔‘‘ امیت شاہ نے کہا تھا کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گے اور عدالت میں کانگریس کی سازش کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے گجرات میں دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی ہے۔ 400 لوگوں کو زندہ پکڑا گیا ہے اور صرف 6 لوگوں کے انکاؤنٹر ہوئے۔ پورے ملک میں 1700 انکاؤنٹر ہوئے۔ لیکن صرف گجرات میں انکاؤنٹر کو ایشو بنایا گیا۔
امت شاہ نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ '1990 سے کانگریس گجرات میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکی ہے۔ ان کے لیے ایک ہی راستہ ہے۔ جبکہ ہمارے لیے بہت سے راستے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ عدلیہ انصاف کرے گی۔‘‘
امیت شاہ نے کہا تھا کہ کانگریس نے کہا کہ سہراب الدین چٹھ بھیا بدمعاش تھا۔ جبکہ اس کے گھر کے قریب کنویں سے 40، AK-47، ایک لاکھ گولیاں اور 100 گرینیڈ ملے تھے۔ ان کے پاس قصاب کے ساتھیوں سے زیادہ اسلحہ ملے تھے۔ سہراب الدین 5 ریاستوں میں مطلوب تھا، مجرم قرار دیا گیا تھا۔ شاہ نے کہا تھا کہ اگر سی بی آئی انہیں گرفتار کرتی ہے تو وہ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ تاہم کانگریس نے امت شاہ کی گرفتاری اور الزامات پر کہا تھا کہ سی بی آئی جھوٹے الزامات لگا کر سپریم کورٹ کو ناراض نہیں کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔