உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Apple Event 2022 IPhone 14:آئی فون 14سیریز کی لانچنگ آج، کیا کیا ہوگا لانچ، کیسے دیکھیں لائیو کووریج

    iPhone کے نئے سیریز کے فون اور دیگر آلات کی لانچنگ آج۔

    iPhone کے نئے سیریز کے فون اور دیگر آلات کی لانچنگ آج۔

    آئی فون 14 کا ریگولر ماڈل گزشتہ سال کے ایپل اے 15 پروسیسر کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ آئی فون 14 پرو ماڈل ایپل اے 16 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Apple Event 2022 IPhone 14: ایپل کا 'Far Out' لانچ ایونٹ آج یعنی 7 ستمبر کو رات کو ہونے والا ہے۔ ایپل کا یہ ایونٹ آج رات 10:30 پر شروع ہوگا جسے آپ ایپل کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ایپل نے گزشتہ ماہ ہی اس ایونٹ کے لیے میڈیا کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ ایپل کے اس ایونٹ میں آئی فون 14 سیریز لانچ ہونے جا رہی ہے، جس کے تحت آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 میکس اور آئی فون 14 پرو میکس لانچ کیے جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایپل اس بار آئی فون 14 منی لانچ نہیں کرے گا۔ اس ایونٹ میں Apple Watch Series 8، Watch Pro اور AirPods Pro 2 بھی لانچ ہونے جا رہے ہیں۔

      Apple iPhone 14 Seriesکی ممکنہ اسپیسیفکیشن
      Apple iPhone 14 سیریز کے فیچرس کئی مہینے سے لیک ہورہے ہیں۔ آئی فون 14 اور آئی فون 14 میکس میں ڈیزائن کو لے کر کچھ تبدیلیاں شائد دیکھنے کو مل سکتی ہیں لیکن آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کو نئی ڈیزائن کےساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ آئی فون 14 پرو ماڈل میں دو کٹ آوٹ ملیں گے جن میں ایک ٹیبلٹ جیسا اور دوسرا پنچ ہول کٹ آوٹ ہوگا۔ اسی ناچ میں کیمرہ اور مائیکروفون کے ل ئے پرائیوسی انڈیکیٹر رہے گا۔

      آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرو کے بارے میں خبر ہے کہ ان دونوں فونز میں 6.1 انچ ڈسپلے ملے گا، جب کہ آئی فون 14 پرو میکس اور آئی فون 14 میکس 6.7 انچ کی ٹچ اسکرین کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Fruit Chaat:دن بھررہناہے تروتازہ اور خود کو رکھنا ہے فٹ،تو ضرور آزمائیں یہ فروٹ چاٹ ریسپی

      یہ بھی پڑھیں:
      Twitter نے دیا ایڈٹ بٹن کا آپشن، اب آپ ٹویٹ کرنے کے بعد بھی اس کو کرپائیں گے ایڈٹ

      کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 کا ریگولر ماڈل گزشتہ سال کے ایپل اے 15 پروسیسر کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ آئی فون 14 پرو ماڈل ایپل اے 16 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ 30W وائر چارجنگ آئی فون 14 سیریز کے ساتھ مل سکتی ہے۔ کیمرے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 سیریز میں 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ نئے آئی فون میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی ملنے کی بھی بات کہی جارہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: