کبھی امیٹھی کے عارف اور سارس کی دوستی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی تھی۔ اب ان کا بچھڑنا بھی سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ سارس کو عارف سے الگ کرکے کانپور زولوجیکل پارک لایا گیا ہے۔ وہ 15 دن کے لیے ایک الگ مقام پر قرنطینہ میں رہے گا۔ تاہم سارس اپنے دوست عارف سے بچھڑنے کے بعد بہت اداس ہے۔ حالت یہ ہے کہ یہاں آکر اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔
عارف سے دوستی ٹوٹنے کے بعد اب سارس کا نیا گھر کانپور زولوجیکل پارک ہے جہاں اسے فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ تاہم سارس اپنے دوست سے بچھڑنے کے بعد بہت افسردہ ہے اور اتنے دنوں سے کھلے آسمان تلے رہنے والے سارس کو اب چڑیا گھر کا پنجرہ بھی پسند نہیں آرہا ہے۔ اس وقت سارس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اس کی صحت بھی مسلسل بگڑ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھئے :
تناؤ میں ہے سارس کانپور زولوجیکل پارک کے پی آر او وشوجیت سنگھ تومر نے بتایا کہ سارس تناؤ میں ہے۔ وہ ایک نئی جگہ پر آیا ہے، اس کی وجہ سے تھوڑی پریشانی آرہی ہے۔ چند دنوں میں وہ صحت مند اور نارمل ہو جائے گا۔ ساتھ ہی سارس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لیے نیا ڈائٹ چارٹ بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت اسے کھانے میں دالیں، چاول اور آلو دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ برڈ فیڈ بھی دی جائے گی جس میں کئی قسم کی دالیں شامل ہیں۔
'میں نے سارس کو پالا نہیں' اس کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات نے سارس کے دوست عارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس کی وجہ سے عارف کا درد بھی مسلسل دیکھا جا رہا ہے۔ عارف کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے نوٹس آیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سارس اس کا دوست تھا، اس نے اس کا علاج کیا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ سارس چلا جائے لیکن وہ اس کے ساتھ رہا۔ اس نے اس کی پرورش نہیں کی لیکن وہ خود اس کے ساتھ اپنے من سے رہتا تھا۔ اس میں میرا کیا قصور؟
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔