உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قسمت کا کمال! قرض کیلئے کاٹ رہا تھا بینک کے چکر، لگ گئی 25 کروڑ کی لاٹری

    قسمت کا کمال! قرض کیلئے کاٹ رہا تھا بینک کے چکر، لگ گئی 25 کروڑ کی لاٹری

    قسمت کا کمال! قرض کیلئے کاٹ رہا تھا بینک کے چکر، لگ گئی 25 کروڑ کی لاٹری

    Auto rickshaw driver wins 25 crores lottery: کیرالہ میں ایک شخص نے اتوار کو 25 کروڑ روپے کی اونم بمپر لاٹری جیتی ہے ۔ یہ شخص ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے اور شیف کے طور پر کام کرنے کیلئے ملیشیا جانے کی تیاری کررہا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kerala | Thiruvananthapuram [Trivandrum] | Thiruvananthapuram
    • Share this:
      ترواننت پورم : کیرالہ میں ایک شخص نے اتوار کو 25 کروڑ روپے کی اونم بمپر لاٹری جیتی ہے ۔ یہ شخص ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے اور شیف کے طور پر کام کرنے کیلئے ملیشیا جانے کی تیاری کررہا تھا ۔ یہاں شری واراہم کے رہنے والے انوپ نے لاٹری جیتنے سے ایک دن پہلے ہفتہ کو لاٹری ٹکٹ ٹی ۔ 750605 خریدی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 43 سالوں میں 53 مرتبہ شخص نے کی شادی، غیر ملکی خواتین کو بھی بنا چکا ہے بیوی!


      لاٹری لگنے کے اس معاملہ میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایک دن پہلے ہی اس کا تین لاکھ روپے قرض کی درخواست منظور ہوئی تھی ۔ انوپ نے جس ایجنسی سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، وہاں موجود میڈیا اہلکاروں کو اس نے بتایا کہ ٹی ۔ 750605 اس کی پہلی پسند نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو پہلا ٹکٹ خریدا تھا وہ انہیں پسند نہیں آیا تھا، اس لئے انہوں نے دوسرا ٹکٹ لیا اور اس پر جیت حاصل ہوئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں تبدیلی کی ہوا، پہلی مرتبہ پلوامہ اور شوپیاں میں کھلے سنیما ہال، LG نے کیا افتتاح


      ملیشیا سفر اور قرض کے بارے میں انوپ نے کہا کہ بینک نے آج قرض کیلئے کال کیا تو میں نے بتایا کہ مجھے اب قرض کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب میں ملیشیا بھی نہیں جاوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 22 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے ہیں اور اب تک انہیں کچھ سو روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار روپے تک ملے تھے ۔

      انوپ نے کہا کہ مجھے جیتنے کی امید نہیں تھی، اس لئے میں ٹی وی پر لاٹری کے نتائج نہیں دیکھتا تھا ، لیکن جب میں نے اپنا فون دیکھا تو پتہ چلا کہ میں جیت گیا ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہوا اور میں نے اپنی اہلیہ کو دکھایا ۔ اس نے کہا کہ یہ جیتنے والا نمبر ہے ۔ انوپ نے کہا کہ پھر بھی مجھے شک تھا، اس لئے میں نے لاٹری بیچنے والی خاتون کو ٹکٹ کی تصویر بھیجی ۔ اس نے اس کی تصدیق کی کہ وہ جیت والا نمبر تھا ۔ جیتے ہوئے پیسوں سے ٹیکس کی ادائیگی کرنے کے بعد انوپ کو 15 کروڑ روپے کے آس پاس ملیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: