Azam Khan: ایس پی لیڈر اعظم خان کو بڑی راحت، جس معاملے میں گئی تھی اسمبلی رکنیت، اس میں عدالت نے کیا بری
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان
Azam Khan News: عدالت نے نچلی عدالت کا فیصلہ خارج کرتے ہوئے اعظم خان کو بری کر دیا۔ بتا دیں کہ اس معاملے میں اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔
لکھنؤ: اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ انہیں عدالت نے نفرت انگیز تقاریر کے ایک معاملے میں بری کر دیا ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو خارج کرتے ہوئے اعظم خان کو بری کر دیا۔ بتا دیں کہ اس معاملے میں اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔
بعد ازاں اعظم خان نے سزا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ میں فیصلے کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ اس پر کئی مہینوں کی بحث کے بعد اب فیصلہ آیا ہے۔ ایم پی ایم ایل اے سیشن کورٹ نے اعظم خان کی تین سال کی سزا کو خارج کر دیا ہے اور انہیں بری کر دیا گیا ہے۔
کب کا ہے معاملہ؟ یہ سال 2019 کا معاملہ ہے۔ اعظم خان نے رام پور کے ملک اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ ان پر اس جلسہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔ اس کے تین سال بعد 2022 میں اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی اور ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ان کی اسمبلی کی رکنیت انہیں ملے گی یا نہیں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔