شادی کے تین گھنٹے بعد ہی دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوا دولہا، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!
شادی کے تین گھنٹے بعد ہی دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوا دولہا، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!
Bihar News: بہار کے مظفر پور میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں شادی کے بعد دولہا دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ دراصل رشتہ دار دلہن کی رخصتی کی تیاریوں میں مصروف تھے، اسی وقت دولہے کو موقع ملا اور وہ نو دو گیارہ ہو گیا۔
مظفر پور : بہار کے مظفر پور میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں شادی کے بعد دولہا دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ دراصل رشتہ دار دلہن کی رخصتی کی تیاریوں میں مصروف تھے، اسی وقت دولہے کو موقع ملا اور وہ نو دو گیارہ ہو گیا۔ اب لواحقین دولہے کی تلاش میں مصروف ہیں، لیکن دولہے کا کہیں سراغ نہیں مل رہا ہے۔ یہ پورا معاملہ سکرا تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے درمیان 6 ماہ سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں آپس میں باتیں کرتے تھے اور کبھی کبھار ایک دوسرے سے ملتے بھی تھے۔ دونوں کے اہل خانہ کو اس بات کا بالکل بھی علم نہیں تھا۔ 29 مارچ (منگل) کو لڑکا گولو لڑکی سے ملنے اس کے گاؤں پہنچا۔ گاؤں والوں نے دونوں کو بند کمرے میں ملتے دیکھ لیا اور قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔ دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر اہل محلہ جمع ہو گئے۔ اس دوران لڑکے اور لڑکی نے گاؤں والوں کے سامنے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد لڑکے کو شادی کے لئے کہا گیا۔ گاؤں والوں نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر تمہارے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ اس ڈر سے لڑکا شادی کے لئے تیار ہو گیا۔ اس کے بعد دونوں نے 3 گھنٹے کے اندر شادی کر لی، لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی دولہا فرار ہوگیا۔
واقعہ کے بعد سکرا تھانہ پہنچی دلہن نے بتایا کہ لڑکے کا نام گولو ہے، جو سمستی پور کا رہنے والا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اس لڑکے سے چند روز قبل اپنی والدہ کے آپریشن کے دوران اسپتال میں ملی تھی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ لڑکا اس اسپتال میں کمپاؤنڈر کا کام کرتا تھا۔ ماں کے علاج کے دوران اس کی دوستی ہوگئی ۔
اس کے بعد دونوں فون پر بات چیت کرنے لگے۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کے بعد گولو چھپ کر سے اس سے ملنے اس کے گھر آنے لگا۔ یہ سلسلہ تقریباً چھ ماہ تک جاری رہا۔ اس دوران پیر کو جب گولو اس سے ملنے پہنچا تو گھر والوں نے اس کو پکڑ لیا اور پھر ہماری شادی کرادی گئی ، لیکن گولو ایک گھنٹے بعد ہی فرار ہوگیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔