உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: بہار کے بیگو سرائے میں سائیکو کلر کا ننگا ناچ، 40 منٹ کے اندر 10 لوگوں کو ماری گولی

    Big News: بہار کے بیگو سرائے میں سائیکو کلر کا ننگا ناچ، 40 منٹ کے اندر 10 لوگوں کو ماری گولی

    Big News: بہار کے بیگو سرائے میں سائیکو کلر کا ننگا ناچ، 40 منٹ کے اندر 10 لوگوں کو ماری گولی

    Bihar News: بہار کے بیگو سرائے ضلع سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جہاں دو سائیکو کلر نے چکیہ تھانہ علاقہ کے تھرمل گیٹ کے نزدیک گھوم گھوم کر 10 لوگوں کو گولی ماردی ہے ۔ اس واقعہ میں نو لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Begusarai | Muzaffarpur
    • Share this:
      بیگو سرائے : بہار کے بیگو سرائے ضلع سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ، جہاں دو سائیکو کلر نے چکیہ تھانہ علاقہ کے تھرمل گیٹ کے نزدیک گھوم گھوم کر 10 لوگوں کو گولی ماردی ہے ۔ اس واقعہ میں نو لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی شام بائیک پر سوار ہوکر آئے دو بدمعاشوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی اور دس لوگوں کو گولی مار دی ۔

      مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران سب سے حیرانی کی بات یہ رہی کہ 40 منٹ تک یہ بدمعاش الگ الگ مقامات پر فائرنگ کرتے رہے، لیکن پولیس کی ٹیم نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بدمعاشوں نے تقریبا چار تھانہ حلقوں میں تقریبا 40 منٹ سے زیادہ وقت تک کہرام مچایا اور پھر پٹنہ کی جانب باہر نکل گئے ۔ فی الحال سبھی زخمی نو لوگوں کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ نے اے اے پی پر سادھا نشانہ، کہا: 'خواب بیچنے' والے گجرات میں نہیں جیتیں گے


      موصولہ معلومات کے مطابق پہلا واقعہ بھچوارا تھانہ حقلہ کے گودھنا میں پیش آیا ، جہاں پر بدمعاشوں نے تین راہگیروں کو گولی ماردی ، جن میں سے ایک زخمی کسی پرائیویٹ فائنانس کمپنی کا ملازم بتایا جارہا ہے ۔ وہیں دوسرا واقعہ تیگھرا تھانہ حلقہ کے آدھار پور کے نزدیک پیش آیا، جہاں این ایچ 28 پر بدمعاشوں نے دیپک کمار اور وکاس کمار کو الگ الگ جگہوں پر گولی ماردی، جن کا ابتدائی علاج تیگھڑا پی ایچ سی میں کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے صدر اسپتال ریفر کردیا ہے ۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ایک ہی بائیک سوار سائیکو کلر کے ذریعہ ان سبھی واقعات کو انجام دیا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس پورے معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئی ہے اور سبھی زخمیوں کا مختلف جگہوں پر علاج کیا جارہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حجاب پر پابندی معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت، سلمان خورشید نے دی یہ دلیلیں


      وہیں واقعہ کے بعد سے پولیس نے پورے ضلع میں ناکہ بندی کردی ہے ۔ بیگوسرائے کے واقعہ کو لے کر بہار پولیس ہیڈ کوارٹر الرٹ پر ہے ۔ اے ڈی جی صدر دفتر جے ایس گنگوار نے بتایا کہ ایس پی اور ڈی آئی جی جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ دونوں بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے اور وہیں پولیس ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے ۔

      پولیس صدر دفتر نے آس پاس کے ضلع کو بھی الرٹ کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں بدمعاشوں نے سمستی پور سے بیگوسرائے میں انٹری کی اور الگ الگ علاقوں میں فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ کے بعد بدمعاش پٹنہ کی جانب بھاگ گئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: