شرمناک: بچہ کو جنم دے کر ماں نے کموڈ میں ڈالا، پھر فلش کرکے ہوئی فرار، جانئے اب کیسی ہے بچہ کی حالت
شرمناک: بچہ کو جنم دے کر ماں نے کموڈ میں ڈالا، پھر فلش کرکے ہوئی فرار، جانئے اب کیسی ہے بچہ کی حالت
Bihar News: بہار کے جہان آباد ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع صدر اسپتال میں منگل کو ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں ایک بے رحم ماں نے اپنی ممتا کا درکنار کرکے اپنے جگر کے ٹکڑے نوزائیدہ کو باتھ روم میں پھینک دیا اور فرار ہوگئی ۔
جہان آباد: بہار کے جہان آباد ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع صدر اسپتال میں منگل کو ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں ایک بے رحم ماں نے اپنی ممتا کا گھونتے ہوئے اپنے جگر کے ٹکڑے نوزائیدہ کو باتھ روم میں پھینک دیا اور فرار ہوگئی ۔ نوزائیدہ کی قسمت اچھی تھی کہ وہ بیت الخلا کے کموڈ میں فلش کرنے بعد بھی آدھا ڈوبا ہوا تھا ۔ نومولود کی حالت نیم مردہ تھی ۔ نیوز18 کی کوششوں سے ایمبولنس کے ذریعہ بچہ کو پٹنہ بھیجنے کا بندوبست کیا گیا ۔
صدر اسپتال میں پیش آئے اس دل دہلادینے والے واقعہ کو جس نے بھی سنا وہ بے رحم ماں کی ممتا اور اس کی مجبوریوں دونوں کو برا بھلا کہہ رہا تھا ۔ اس واقعہ سے ماں کی ممتا پوری طرح سے داغدار ہوئی ہے ۔ لوگوں کو اس بات کی جانکاری اس وقت ہوئی جب ایک مریض نے باتھ روم جانے کے انتظار میں دیکھا کہ باتھ روم کا دروازہ اندر سے کافی دیر سے بند تھا ۔ دروازہ کھلنے پر دیکھا کہ ایک خاتون باتھ روم کے اندر سے تیزی سے نکل کر بھاگ رہی ہے ۔ صدر اسپتال کے باتھ روم کے اندر کا جو نظارہ تھا وہ دل دہلادینے والا تھا ۔ نومولود کو پھینک کر خاتون نے فلش چلا دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آدھا ڈوبا ہوا تھا ۔ یہ دیکھ کر کوئی کچھ سمجھ پاتا اس سے پہلے وہ خاتون صدر اسپتال سے نکل کر بھاگ چکی تھی ۔ فورا اسپتال کے اہلکاروں نے نومولود کو چائلڈ وارڈ میں لے جاکر بھرتی کروایا ۔
واقعہ کی جانکاری ملتے ہی لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی اور بھیڑ میں طرح طرح کی باتیں ہونے لگی ۔ ڈاکٹر بھی مایوس ہوچکے تھے کہ اچانک سے بچے کی سانسیں واپس آنے لگیں اور سب کچھ نارمل ہونے لگا ۔
اس درمیان نیوز 18 نے پہلے ڈی ایم سے پھر ڈی ڈی سی سے اور پھر سی ڈی پی او سے بات کی ۔ سی ڈبلیو سی کی ٹیم آئی ۔ پہلے تو ٹیم نے یہ طے کیا کہ میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ بچے کو کب پٹنہ بھیجنا ہے ۔ نیوز18 نے پھر سے افسران سے بات کی اور پھر نوزائیدہ کو پٹنہ این ایم سی ایچ علاج کیلئے بھیج دیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔