معشوقہ سے شادی کرنے پہنچا 5 بچوں کا باپ، پہلی بیوی کو پتہ چلا تو ہوا کچھ ایسا، جان کر رہ جائیں گے دنگ!
معشوقہ سے شادی کرنے پہنچا 5 بچوں کا باپ، پہلی بیوی کو پتہ چلا تو ہوا کچھ ایسا، جان کر رہ جائیں گے دنگ!
Husband-Wife Dispute: بہار کی ایک عدالت کے احاطہ یں جمعہ کو ہائی وولٹیج ڈراما دیکھنے کو ملا ۔ کورٹ میں دوسری شادی کرنے آئے پانچ بچوں کے باپ کی پہلی بیوی نے جم کر ہنگامہ کیا ۔
جموئی: بہار کی ایک عدالت کے احاطہ یں جمعہ کو ہائی وولٹیج ڈراما دیکھنے کو ملا ۔ کورٹ میں دوسری شادی کرنے آئے پانچ بچوں کے باپ کی پہلی بیوی نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ پہلی بیوی کو جب پتہ چلا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرنے کورٹ پہنچا ہے تو وہ بھی وہاں پہنچ گئی اور جم کر ہنگامہ کیا ۔ ہنگامہ کو دیکھ کر کورٹ کے احاطہ میں بھیڑ جمع ہوگئی اور پھر بعد میں جائے واقعہ پر موجود لوگوں نے معاملہ کو ٹھنڈا کرایا ۔ دوسری شادی کو دیکھ کر پہلی بیوی جہاں گزارہ بھتہ کیلئے حصہ مانگنے لگی تو وہیں دوسری بیوی کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اس کا عاشق پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، لیکن وہ ساتھ میں رہنا چاہتی ہے ۔
دراصل جموئی ضلع کے جھاجھا علاقہ کے رہنے والے جتیندر کی پہلی شادی 2011 میں روبی دیوی سے ہوئی تھی، جس سے پانچ بچے بھی ہیں ۔ بعد میں جتیندر ٹھیکیداری کرنے جمشیدپور چلا گیا، جہاں ڈیڑھ مہینے پہلے پڑوس کی ایک لڑکی کاجل سے معاشقہ ہوگیا ۔ پہلی بیوی اور پانچ بچوں کو بھلاکر کاجل کی محبت میں ڈوبے جتیندر نے آٹھ دن پہلے مندر میں دوسری شادی کرلی تھی اور جمعہ کو کورٹ میریج کرنے کیلئے کورٹ کی احاطہ میں پہنچا تھا ۔ اس کی خبر پہلی بیوی کو ہوگئی اور پھر کیا تھا کورٹ پہنچ کو وہ اپنا حصہ مانگتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگی ۔ اس معاملہ میں جتیندر نے بتایا کہ وہ پانچ بچوں کا باپ ہے ۔ ٹاٹا میں کام کرنے کے دوران کاجل سے اس کو محبت ہوگئی تھی اور اس کے بعد دوسری شادی کررہا تھا ۔
پہلی بیوی روبی دیوی نے بتایا کہا کہ اس کو کوئی اعتراض نہیں کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ، اس کو اس کا حق چاہئے زندگی جینے کیلئے شوہر کی کمائی کا آدھا حصہ چاہئے ۔
وہیں شادی شدہ شخص کے ساتھ شادی کرنے والی کاجل نے بتایا کہ ٹاٹا میں اس کو جتیندر سے محبت ہوگئی اور پھر شادی کرلی ۔ اس نے نہیں پوچھا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے کہ نہیں اور اس نے بھی یہ بات نہیں بتائی ، اس کو کوئی اعتراض نہیں کہ جتیندر شادی شدہ ہے، اس کے پانچ بچے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔