سنسنی خیز: محبت کب کروگی، کس کروگی تو سیلری دوں گا! خاتون ٹیچرپہنچی ایس پی کے پاس، جانئے پورا معاملہ

سنسنی خیز: محبت کب کروگی، کس کروگی تو سیلری دوں گا! خاتون ٹیچرپہنچی ایس پی کے پاس، جانئے پورا معاملہ

سنسنی خیز: محبت کب کروگی، کس کروگی تو سیلری دوں گا! خاتون ٹیچرپہنچی ایس پی کے پاس، جانئے پورا معاملہ

Bihar News: مغربی چمپارن ضلع کے بیتیا میں ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون ٹیچر نے پرائیویٹ اسکول کے ڈائریکٹر پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar | Bettiah
  • Share this:
    بیتیا : مغربی چمپارن ضلع کے بیتیا میں ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون ٹیچر نے پرائیویٹ اسکول کے ڈائریکٹر پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ ٹیچر مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے رنگلیات گاؤں کی رہنے والی ہے۔ خاتون ٹیچر نے بیتیا کے ایس پی اوپیندر ناتھ ورما کو ایک درخواست دی ہے، جس میں نرکٹیا گنج کے اسکول ڈائریکٹر پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    ایس پی کو دی گئی درخواست میں متاثرہ ٹیچر نے اسکول ڈائریکٹر افروز اختر پر الزام لگایا ہے۔ متاثرہ نے بتایا ہے کہ وہ مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کی رہنے والی ہے۔ وہ گزشتہ سات ماہ سے شکارپور تھانہ علاقہ کے ہردیا چوک پر واقع سینٹرل اسکول میں مینجمنٹ کی پوسٹ پر کام کر رہی ہے۔ اسکول ڈائریکٹر افروز اختر ہمیشہ ان کے ساتھ غلط کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ساتھ ہی ٹیچر نے بتایا کہ اسکول میں ہی ڈائریکٹر افروز اختر اس کا ہاتھ پکڑ کر چھیڑ چھاڑ کرتا ہے اور جب وہ اس کی مخالفت کرتی ہے تو وہ اس کو دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ کہتا ہے کہ تم ہمیشہ اسکول پر ہی دھیان دو گی، تو پھر مجھ سے پیار کب کرو گی؟

    خاتون ٹیچر نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر افروز اختر نے اس کو ہرماہ 25 ہزار روپے تنخواہ کا وعدہ کرکے یہاں بلایا تھا، لیکن سات مہینے گزر جانے کے بعد ابھی تک صرف 65 ہزار روپے ہی دئے ہیں ۔  پیسے مانگنے پر وہ طرح طرح کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔

    خاتون ٹیچر نے بتایا کہ جب میں افروز سے ماہانہ تنخواہ مانگتی ہوں تو وہ کہتا ہے کہ پہلے مجھے کس کرو ، پھر تنخواہ دوں گا۔ خاتون ٹیچر نے یہ بھی بتایا کہ وہ افروز کی اس حرکت سے ذہنی طور پر پریشان ہے۔ خاتون ٹیچر نے اپنی پریشانی ظاہر کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: حیران کن: شادی کے بعد بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پر بضد ہوئی لڑکی، لگایا ایسا الزام


    یہ بھی پڑھئے: طالب علم کے پیار میں پاگل ہوئی ٹیچر، کار میں بنائے جسمانی تعلقات، پھر آگے جو ہوا....



    خاتون ٹیچر نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایس پی بیتیا نے اس کو شکارپور تھانے بھیج دیا ہے اور آگے کی کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے۔ اس سلسلے میں بیتیا کے ایس پی اوپیندرناتھ ورما نے کہا کہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کو شکارپور پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: