شادی کے دن دلہن نے کٹوا دئے اپنے بال، وجہ جان کر نم ہوجائیں گی آنکھیں، سبھی کررہے ہیں سلام
شادی کے دن دلہن نے کٹوا دئے اپنے بال، وجہ جان کر نم ہوجائیں گی آنکھیں، سبھی کررہے ہیں سلام ۔ تصویر: Instagram/theunfilteredcollective
Viral Video: سوشل میڈیا کے اس دور میں لوگ شادی کو بھی فلمی بنانے پر آمادہ رہتے ہیں ۔ مگر ایک دلہن نے ایسا کام کیا، جس کو جان کر لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ دلہن نے شادی والے دن ہی اپنے بالوں کو کٹوا دیا اور اس کی وجہ انتہائی جذباتی ہے ۔
نئی دہلی : سوشل میڈیا کے اس دور میں لوگ شادی کو بھی فلمی بنانے پر آمادہ رہتے ہیں ۔ فلمی انداز میں دولہا اور دلہن کی انٹری ہو یا رقص ، سب بڑا ہی عام ہوچکا ہے۔ دولہا اور دلہن اپنی شادی کو خاص اور وائرل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ کئی مرتبہ الگ الگ چیلنجز کو اپناکر وہ شادی میں کبھی پش اپس لگاتے نظر آتے ہیں تو کبھی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے لگتے ہیں ، مگر ایک دلہن نے ان سب چیزوں سے الگ ایک ایسا کام کیا، جس کو جان کر لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ دلہن نے شادی والے دن ہی اپنے بالوں کو کٹوا دیا اور اس کی وجہ انتہائی جذباتی ہے ۔
انسٹاگرام اکاونٹ مشی گن ویڈنگ فوٹوگرافر نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں بریانا نام کی ایک لڑکی دلہن کے جوڑے میں نظر آرہی ہے ۔ ویڈیو میں دلہن اپنی شادی کے ریسپشن میں نظر آرہی ہے ۔ وہ اچانک لوگوں کے درمیان سے اٹھتی ہے اور دوسرے کمرے میں چلی جاتی ہے ۔ اس نے کافی وقت سے ایک سرپرائز اس موقع کیلئے پلان کر رکھا تھا ۔ اس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے بالوں کو آدھا کٹوا دے گی ۔ ویڈیو میں ایک خاتون دلہن کے بالوں کو بیچ سے کاٹتی ہوئی نظر آتی ہے ۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ دلہن نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کو کاٹ کر کینسر مریضوں کو عطیہ کرنے جارہی ہے ۔ اس ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن پوسٹ کیا گیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ بریانا نے اپنی ماں کو بھی کینسر کی وجہ سے ہی کھو دیا تھا، اس لئے وہ کینسر میں مبتلا مریضوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی تھی ۔ اس نے دیکھا تھا کہ بالوں کو کھو دینا کسی خاتون کیلئے کتنا دردناک ہوتا ہے، ایسے میں وہ ان کو بال کا تحفہ دینا چاہتی تھی ۔
اس ویڈیو کو بریانا اور مشی گن ویڈنگ دونوں نے پوسٹ کیا ہے اور اب تک اس کو 35 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ ایک نے کہا کہ دلہن کافی خوبصورت لگ رہی ہے ۔ وہیں ایک دوسرے نے اس کو اسٹیج چار کینسر ہے اور اس خاتون کا یہ قدم قابل تعریف ہے ۔ ایک نے کہا کہ اپنے خاص موقع پر ایسا قدم اٹھانا کافی اچھا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔