Viral Video: دلہن ڈالنے ہی والی تھی دولہے کے گلے میں ورمالا، پھر ایسا کیا ہوا کہ جو کانپ گئے دونوں اور مچ گیا کہرام
دلہن ڈالنے ہی والی تھی دولہے کے گلے میں ورمالا، پھرایسا کیا ہوا کہ جو کانپ گئے دونوں اور مچ گیا کہرام
Gaya groom bride viral video: اصل میں ورمالا کی رسم دیکھنے کے دوران ایک مکان کی چھت کا چھجا گر گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امام گنج بلاک کے سدھو پور پنچایت کے تحت منجھیاو گاؤں میں نندو یادو کے گھر شادی کی بارات آئی تھی۔ اس دوران ورمالا کی رسم چل رہی تھی۔ اس لیے گاؤں کی خواتین اور بچے ورمالا کی رسم دیکھنے اسٹیج کے ساتھ والے گھر کی چھت پر کھڑے ہو گئے۔
گیا/بہار: ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی اس کے لیے یادگار ہو۔ اس کے لیے ہر کوئی کچھ نہ کچھ ایسا کرتا ہے کہ شادی کا ہر لمحہ ان کی یادوں میں رہے یا پھر کچھ ایسا ہو جائے جو دولہا اور دلہن دونوں کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ بہار کے گیا میں سامنے آیا ہے جہاں ورمالا کے دوران کچھ ایسا ہوا کہ دلہا اور دلہن دونوں کانپ گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ ویڈیو گزشتہ 21 مئی کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہار کے گیا میں ورمالا کی رسم ہونے والی تھی۔ اسٹیج پر دلہا اور دلہن دونوں موجود تھے۔ جیسے ہی دلہن دولہے کے گلے میں مالا ڈالنے ہی والی تھی کہ اچانک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ہر کوئی ادھر سے ادھر بھاگنے لگا۔ اسٹیج کے قریب کچھ ایسا ہوا جسے دیکھ کر دولہا دلہن بھی کانپ گئے۔ اصل میں ورمالا کی رسم دیکھنے کے دوران ایک مکان کی چھت کا چھجا گر گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امام گنج بلاک کے سدھو پور پنچایت کے تحت منجھیاو گاؤں میں نندو یادو کے گھر شادی کی بارات آئی تھی۔ اس دوران ورمالا کی رسم چل رہی تھی۔ اس لیے گاؤں کی خواتین اور بچے ورمالا کی رسم دیکھنے اسٹیج کے ساتھ والے گھر کی چھت پر کھڑے ہو گئے۔
اس دوران اچانک چھت کا چھجا زیادہ بھاری ہونے کی وجہ سے گر گیا۔ جس میں کئی خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد افراتفری کا ماحول ہے۔ اس کے بعد رشتہ داروں اور گاؤں والوں کی مدد سے سبھی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے بعد ڈاکٹروں نے زخمیوں کو چھٹی دے دی۔
شادی کی رسم کچھ دیر کے لیے روک دی گئی۔ جب تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی اطلاع اہل خانہ کو ملی تو اس کے بعد دوبارہ شادی کی رسم شروع کر دی گئی۔ یہ واقعہ 21 مئی کا بتایا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔