اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسکول میں 8 سال کے معصوم کے ساتھ حیوانیت، سینئر طلبہ نے مضبوط دھاگے سے باندھ دیا پرائیویٹ پارٹ، ہوگئی ایسی حالت

    اسکول میں 8 سال کے معصوم کے ساتھ حیوانیت، سینئر طلبہ نے مضبوط دھاگے سے باندھ دیا پرائیویٹ پارٹ، ہوگئی ایسی حالت

    اسکول میں 8 سال کے معصوم کے ساتھ حیوانیت، سینئر طلبہ نے مضبوط دھاگے سے باندھ دیا پرائیویٹ پارٹ، ہوگئی ایسی حالت

    Delhi Crime News : جنوبی دہلی کے ڈی سی پی چندن چودھری کے مطابق آٹھ سال کا یہ بچہ قدوئی نگر میں واقع اٹل آدرش اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھتا ہے ۔ اسکول میں بچے کے پرائیویٹ پارٹ پر ایک نائیلان ٹائپ کا دھاگا اس کے ساتھی طلبہ کے ذریعہ باندھا گیا تھا اور اس کی جانچ کی گئی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں آٹھ سال کے ایک بچے کے ساتھ اسی اسکول میں پڑھنے والے سینئر طلبہ نے کچھ ایسا کردیا، جو حیوانیت کی انتہا تھی ۔ الزام ہے کہ چار سینئر طلبہ نے مل کر اس معصوم بچے کے پرائیویٹ پارٹ کو نائیلان کے دھاگے سے باندھ دیا ۔ اس کی حالت فی الحال ٹھیک ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے اور اسکول کے اسٹاف سے اس بابت جانکاری بھی لی گئی ہے ۔

      موصولہ جانکاری کے مطابق اس بچے کا پرائیویٹ پارٹ کئی دنوں تک اسی طرح سے دھاگے سے بندھا رہا اور وہ درد بھی سہتا رہا ۔ اس درمیان بچے کو نہلانے کے دوران اس کے والدین نے اس کے پرائیویٹ پارٹ پر دھاگا بندھا ہوا دیکھا۔ انہوں نے بچے سے اس بابت سوال کیا تو اس نے جو بات بتائی، اس کو سن کر ان کے ہوش اڑ گئے ۔ وہ فورا اس کو لے کر اسپتال پہنچے ، جہاں سے پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی ۔

      صفدر جنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے بلیڈ کی مدد سے بچے کے پرائیویٹ پارٹ پر بندھے دھاگے کو کاٹا ۔ یہ بچہ دوسری جماعت میں پڑھتا ہے ۔ دہلی کے قدوئی نگر کے ایک اسکول میں پڑھتا ہے ۔ اس کی حالت فی الحال ٹھیک ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے اور اسکول کے اسٹاف سے اس بابت جانکاری بھی لی گئی ہے ۔

      جنوبی دہلی کے ڈی سی پی چندن چودھری کے مطابق آٹھ سال کا یہ بچہ قدوئی نگر میں واقع اٹل آدرش اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھتا ہے ۔ اسکول میں بچے کے پرائیویٹ پارٹ پر ایک نائیلان ٹائپ کا دھاگا اس کے ساتھی طلبہ کے ذریعہ باندھا گیا تھا اور اس کی جانچ کی گئی تھی ۔ بچے کے والدین کے ذریعہ 28 دسمبر کو اس کو نہلانے کے دوران اس کا پتہ چلا ، جس کے بعد بچے کو اسپتال لے جایا گیا ۔ اسپتال سے ایک پی سی آر کال ہوئی ۔

      یہ بھی پڑھئے: سنسنی خیز! 16 سال کی نابالغ سے 8 لوگوں نے 12 گھنٹے کیا گینگ ریپ اور پھر ....


      یہ بھی پڑھئے: خاتون کو ملی دوسری شادی کی خوفناک سزا، پہلے کھمبے سے باندھا اور پھر... جانئے پورا معاملہ



      انہوں نے بتایا کہ بچے کی حالت نارمل ہے، لیکن ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ بچہ ان لڑکوں کے بارے میں کچھ بتا نہیں پا رہا ہے، اس لئے ملزمین کی شناخت کرنے کیلئے بچے کو لے کر اسکول کا دورہ کیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: