ہندوستان میں لانچ ہوا ChatGPT کا آفیشل موبائل ایپ، لیکن صرف یہ لوگ کرپائیں گے استعمال

ہندوستان میں لانچ ہوا ChatGPT کا آفیشل موبائل ایپ، لیکن صرف یہ لوگ کرپائیں گے استعمال

ہندوستان میں لانچ ہوا ChatGPT کا آفیشل موبائل ایپ، لیکن صرف یہ لوگ کرپائیں گے استعمال

کمپنی نے GPT-4 متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی نے اپنی آفیشل ایپ بھی لانچ کر دی ہے۔ تاہم، چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ ابھی آنا باقی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    اوپن اے آئی نے اپنے آرٹیفشیل انٹلیجنس چیٹ باٹ ChatGPT کے موبائل ایپ کو ہندوستان سمیت 30 سے زیادہ ممالک میں لانچ کردیا ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے 18 مئی کو ایپ کو لانچ کیا تھا، جسے صرف امریکی آئی فون یوزرس کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اب اسے دیگر ممالک میں بھی لانچ کردیا گیا ہے۔ حالانکہ، ایپ کو ابھی بھی صرف آئی فون یوزرس کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی جلد ہی اینڈروائیڈ یوزرس کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی کا ایپ لانچ کرنے والی ہے۔

    ان ممالک میں لائیو ہوا چیٹ جی پی ٹی ایپ

    OpenAI کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کے آئی او ایس ایپ کو اب 30 سے زیادہ ممالک میں لائیو کردیا گیا ہے، جن میں الجیریا، ارجنٹینا، آذربائیجان، بولیویا، برازیل، کینیڈا، چلی، کوسٹاریکا، ایکواڈور، ایسٹونیا، گھانا اور ہندوستان شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ ایپ کو ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو تمام ڈیوائسز میں سینک کر سکتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ بھی چیٹ شیئر کی جا سکتی ہے۔

    اینڈروائیڈ یوزرس کو جلد ملے گی سہولت

    حالانکہ، فی الحال کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی ایپ کو آئی او ایس یوزرس کے لیے پیش کیا ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اینڈروائیڈ یوزرس کے لیے بھی ایپ کو پیش کیا جائے گا۔ اینڈروائیڈ یوزرس ابھی کروم، مائیکروسافٹ ایج جیسے برازونگ ایپ کی مدد سے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہاں شادی کے بغیر حاملہ ہوتی ہیں خواتین، جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مردوں کو بلاتی ہیں پاس! مگر شادی نہیں کرتی ہیں

    یہ بھی پڑھیں:

    194 مسافروں پر منڈرایا جان کا خطرہ، مسافر نے چلتے طیارہ کا کھول دیا دروازہ، ویڈیو دیکھ کر کانپ گئے لوگ

    گزشتہ سال ہی آیا ChatGPT

    OpenAI نے نومبر 2022 میں مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ChatGPT کو عام لوگوں کے لیے جاری کیا۔ اس کے بعد، فروری 2023 میں، کمپنی نے اپنا پہلا پیڈ سبسکرپشن پلان، چیٹ جی پی ٹی Plus شروع کیا۔ اس کے بعد کمپنی نے GPT-4 متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی نے اپنی آفیشل ایپ بھی لانچ کر دی ہے۔ تاہم، چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ ابھی آنا باقی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: