OMG! آدھی رات میں بیچ سڑک پر لڑکا لڑکی کررہے تھے رومانس، پولیس نے سکھایا ایسا سبق، یاد رہے گا زندگی بھر
OMG! آدھی رات میں بیچ سڑک پر لڑکا لڑکی کررہے تھے رومانس، پولیس نے سکھایا ایسا سبق، یاد رہے گا زندگی بھر
Bilaspur News: بلاسپور میں گزشتہ دنوں ایک لڑکے اور لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں لڑکا اور لڑکی قابل اعتراض انداز میں اسکوٹی پر رومانس کرتے نظر آرہے تھے ۔
بلاسپور : آپ خواہ کہیں بھی رہیں، کتنا بھی وقت ہورہا ہو، اگر آپ غلط کام کررہے ہیں تو پولیس کی نظر میں آہی جائیں گے ۔ حال ہی میں شہر میں رات دو بجے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ۔ یہ ویڈیو کچھ ایسا تھا کہ جب ٹریفک ڈی ایس پی کی نظر اس پر پڑی تو انہوں نے فورا کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔
دراصل بلاسپور میں گزشتہ دنوں ایک لڑکے اور لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں لڑکا اور لڑکی قابل اعتراض انداز میں اسکوٹی پر رومانس کرتے نظر آرہے تھے ۔ ایسا کرتے ہوئے آپ نے اب تک فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کو ہی دیکھا ہوگا ۔ دراصل لڑکی اور لڑکی اسکوٹی پر بیٹھ کر گھوم رہے تھے، لیکن لڑکی پیچھے بیٹھنے کی بجائے سامنے لڑکے کی طرف چہرہ کرکے بیٹھی تھی اور لڑکا گاڑی چلا رہا تھا ۔ جب ٹریفک ڈی ایس پی سنجے ساہو کی نظر اس پر پڑی تو انہوں نے فورا اس پر نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کے نمبر سے گاڑی مالک کا پتہ لگایا ، جس کے بعد اس کو رات میں ہی تھانہ میں طلب کرلیا گیا اور ویڈیو میں گاڑی چلا رہے نوجوان کو بھی بلایا گیا ۔ ان پر 8800 روپے کا چالان کیا گیا۔ پولیس کے ذریعہ اس نوجوان کو مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہیں کرنے کی وارننگ دی گئی اور چالان کاٹ کر سمجھا کر چھوڑ دیا گیا ۔
ٹریفک ڈی ایس پی نے بتایا کہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو انہیں موصول ہوا، جس پر فورا انہوں نے کارروائی کی ۔ تھانہ طلب کرکے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت چالان کاٹا گیا اور نوجوان سے معافی منگوائی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اس طرح سے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ان پر ہمیشہ سخت کارروائی کرتی رہے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔