Trending: کیا چین کی فوجی مشقیں تائیوان کو کرے گی تباہ؟ کیایہ کسی بڑی جنگ کا خطرہ ہے؟
تائیوان کی وزارت قومی دفاع اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ جنگ کے بغیر جنگ کی تیاری کے اصول کو برقرار رکھے گی۔ وہ اس طرح کہ آپسی تنازعات کو نہ بڑھایا جائے اور جنگ کو ہوا نہ دی جائے۔
ایک تشویشناک لیکن متوقع اقدام کے تحت چین (China) نے جمعرات کے روز تائیوان (Taiwan) کو گھیرتے ہوئے اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی (Nancy Pelosi) کے دورہ تائیوان کے بعد اہم بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو گھیر لیا گیا ہے۔
پیلوسی بدھ کے روز تائیوان سے واپس روانہ ہوئی۔ امریکی ایوان کی اسپیکر کے دورے کے خلاف تائیوان نے بیجنگ کی دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے، کیونکہ بیجنگ خود جزیرے تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔ اس میں شامل فریقین کے درمیان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی تعلقات کے بنا پر چینی فوجی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ فجیان کے قریب فوجی پہرے داری کی ہے۔ چین کیا کر رہا ہے اور تائیوان کا ردعمل کیا ہے؟
پیلوسی کی آمد کے فوراً بعد چین نے فوجی کارروائیوں اور مشقوں کا اعلان کیا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (People’s Liberation Army) نے کہا تھا کہ یہ مشقیں تائیوان کے قریب سمندر اور آسمانوں میں جاری ہیں اور اس میں آبنائے تائیوان میں طویل فاصلے تک گولہ بارود کی فائرنگ بھی شامل ہے۔
پیلوسی 25 سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین منتخب امریکی اہلکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موجودگی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکہ تائیوان جیسے جمہوری اتحادی کو چھوڑ نہیں دے گا۔ اس نے بیجنگ کی طرف سے ایک شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ تائیوان میں دنیا کے کچھ مصروف ترین آبی گزرگاہیں ہیں۔
رات 12 بجے کے قریب شروع ہونے والی مشقوں میں لائیو فائرنگ شامل ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس حقیقی جنگی مشق کے لیے جزیرے کے آس پاس کے چھ بڑے علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس عرصے کے دوران متعلقہ بحری جہاز اور ہوائی جہاز متعلقہ علاقے میں داخل نہیں ہونے چاہئیں۔
ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ یہ مشقیں تائیوان کے آس پاس کے متعدد علاقوں میں ہوں گی ۔ جزیرے کے ساحل سے صرف 20 کلومیٹر (12 میل) کے اندر کچھ مقامات پر ہوں گی، جو کہ اتوار کو دوپہر تک اختتام پذیر ہوں گی۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ مشقوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوگا۔
اس نے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کی وزارت قومی دفاع اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ جنگ کے بغیر جنگ کی تیاری کے اصول کو برقرار رکھے گی۔ وہ اس طرح کہ آپسی تنازعات کو نہ بڑھایا جائے اور جنگ کو ہوا نہ دی جائے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔