اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان بھر میں بغیر کسی پابندی کے کرسمس کا اہتمام، لیکن کووڈ۔19 کا منڈلاتا خطرہ برقرار

    بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت ہندوستان میں سخت پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

    بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت ہندوستان میں سخت پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

    عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے اومی کرون کے سب ویرینٹ کی قسم BF.7 کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ حالیہ اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ پڑوسی ملک چین میں جہاں لاکھوں متاثر ہوئے ہیں، وہیں ہندوستانی حکام نے احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندوستان میں اس سال کرسمس (Christmas) بغیر کسی پابندی کے منایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود کووڈ۔19 سے متعلق پریشانی اور خطرہ اب بھی لاحق ہے۔ چین میں کورونا کے کیسوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ملک کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے سے متاثر ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 2022 کے آخری دنوں میں اس وائرس کا خطرہ دوبارہ لوٹ سکتا ہے۔

      عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے اومی کرون کے سب ویرینٹ کی قسم BF.7 کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ حالیہ اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ پڑوسی ملک چین میں جہاں لاکھوں متاثر ہوئے ہیں، وہیں ہندوستانی حکام نے احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ کرسمس کے موقع پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ماسک پہننے اور کووڈ پروٹوکول کی پیروی کے بارے میں یاد دہانیاں بھیجی جارہی ہیں۔

      ہندوستان میں ہفتے کے روز چین، تھائی لینڈ، جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کے لیے آر ٹی پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کو لازمی کردیا ہے۔ جس میں چین کی ایک بڑی اسپائیک نے دنیا کی توجہ مبذول کرائی۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ اگر ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں میں کووڈ۔19 کی علامات ظاہر ہوتے ہیں تو انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ آر ٹی پی سی آر کو کورونا وائرس کے لیے سب سے قابل اعتماد ٹیسٹوں میں سے ایک کے طور پر مانا گیا ہے۔


      یہ بھی پڑھیں: 

      ایک طبی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مرکز کی طرف سے ریاستوں کو ایک تازہ ایڈوائزری بھیجا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ میڈیکل آکسیجن ہر وقت دستیاب ہے۔

      انھوں نے کہا کہ کئی ممالک نے وبائی بیماری کے دو سال میں اپنا سبق سیکھا جب طبی آکسیجن کی کمی تھی اور اسپتالوں پر دباؤ تھا۔ لیکن ہندوستان نے اب وبائی صورت حال کو نمٹنے کے لیے تیاری کرلی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: