ایئر انڈیا میں خاتون پر پیشاب کیس ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر میں ایئر انڈیا میں مسافر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔ سنیچر کو ایئر انڈیا نے کہا کہ ستمبر میں ممبئی سے لندن کی پرواز میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد بدتمیزی کرنے والے مسافر کو میٹرو پولیٹن پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ مسافر شراب کے نشے میں تھا اور اس نے آٹھ سالہ بچی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش بھی کی تھی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ 5 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ لڑکی کی والدہ اور 20 سالہ بھائی کی شکایت کے مطابق وہ فلائٹ AI-131 میں سفر کر رہے تھے۔ سفر کے دوران نشے میں دھت مسافر نے لڑکی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تھی۔ ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
حالانکہ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے کہا کہ مبینہ مجرم کو میٹروپولیٹن پولیس نے لینڈنگ کے وقت پرواز سے باہر نکالا گیا۔ ایئر انڈیا کے کیبن کرو نے میٹروپولیٹن پولیس کو ایک بیان دیا اور بتایا کہ واقعہ کی اطلاع 19 ستمبر 2022 کو ڈی جی سی اے کو دی گئی۔ اس واقعے کے بارے میں ایئر انڈیا نے کہا کہ عملے کے رکن نے مسافر کی مدد کی۔
خاتون پر پیشاب کرنے کے بعد ملزم فرار، بولا۔ معاف کردو، بیوی۔بچے پریشان ہوں گے
ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ایئر انڈیا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ 5 ستمبر 2022 کو ممبئی سے لندن کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ کیبن کرو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مجرم کو الگ کر دیا۔ متاثرہ کی فوری طور پر مدد کی گئی اور اسے اور اس کے ساتھ والے لوگوں کو متبادل سیٹوں پر شفٹ ہونے میں مدد سمیت تمام مدد فراہم کی گئیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم مسافر کو وارننگ دینے کے بعد بھی وہ بدتمیزی کرتا رہا۔ اس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ایئرانڈیا کی فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے والے مسافر کی ہوئی پہچان، جانئے کون ہے ائیرلائن کو تحریری شکایت میں لڑکی کی والدہ نے کہا 'میرا بیٹا جس کی عمر 20 سال ہے اور بیٹی جو 8 سال کی ہے کو ایک نشے میں دھت مسافر سے نمٹنا پڑا جسے ٹاٹا ایئر انڈیا کے عملے شراب پلائی تھی۔ اس نے میری بیٹی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ فلائٹ عملے کو بروقت ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے تھا لیکن اسے ہٹانے کی زحمت نہیں کی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی اور اس کا بھائی سو رہے تھے۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔