نئی دہلی: ہیکرس نے 10 ملین امریکی اساتذہ، طلباء اور ان کے خاندان کے افراد کے زیر استعمال اسکول کی ایک مشہور میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا اور پھر نجی چیٹس میں برہنہ تصاویر پوسٹ کردیں۔ این بی سی نیوز کے مطابق ہیکرز نے والدین اور اساتذہ کے لیے بنائی گئی سیسو ایپ کو ہیک کرلیا اور پھر نجی چیٹ کے ذریعے عریاں تصاویر شیئر کیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ انہیں ایپ کی پرائیویٹ چیٹ میں نیوڈ تصاویر والے پیغامات موصول ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر سیسو ایپ Seesaw کے ذریعے الینوائس، نیویارک، اوکلاہوما اور ٹیکساس کے اسکول اساتذہ کو بھیجی گئی تھیں اور اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو نجی چیٹ میں بھیجی گئی تھیں۔ Seesaw نے اس واقعے سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔
تصاویر کو شیئر کرنے سے روکنے کی کوششپلیٹ فارم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ایک مخصوص صارف اکاؤنٹ سے کیا گیا اور ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کمپنی کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک ٹیم فی الحال اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ان تصاویر کو کسی بھی سیسو یوزرس کے ذریعے بھیجے جانے یا دیکھنے سے روکا جا سکے۔
اسکولوں نے جاری کردی وارننگمعلومات کے مطابق یہ تصاویر کچھ والدین اور اساتذہ کو بٹلی کے لنک کے طور پر بھیجی گئی تھیں جو ایک مشہور لنک شارٹنگ سروس ہے۔ کچھ اسکولوں نے والدین کو انتباہ دیا ہے کہ وہ Seesaw کے ذریعے بھیجے گئے لنکس کو نہ کھولیں۔ اسکولوں نے خبردار کیا ہے کہ براہ کرم آج صبح بھیجے گئے کسی بھی 'Bitly' لنک کو نہ کھولیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے اساتذہ سے بات کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔