نئی دہلی: ہیکرز لوگوں کو اپنا شکار بنانے کے لیے روزانہ نئے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ اب GIF امیج سے متعلق ایک گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ ہیکرز عام طور پر لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے فشنگ لنکس کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب GIF کو ہیکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ بیحد خطرناک ہے۔ اس سے ہیکرز آسانی سے آپ کے فون میں داخل ہو سکتے ہیں۔
اب یہ معاملہ اس وجہ سے واٹس ایپ سے جڑا ہوا ہے۔ کیونکہ ہیکرز صرف واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واٹس ایپ میں ایسے بہت سے فیچرز ہوتے ہیں، جن سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم آپ کو یہاں ایک ایسی سیٹنگ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے آپ کو واٹس ایپ میں بند کرنا ہوگا۔ تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچ سکیں۔
نوٹ بندی کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ نے کیا خارج اور کہی یہ بڑی بات50کروڑ WhatsApp یوزرس کے فون نمبر لیک، فہرست میں کہیں آپ کا نام بھی تو نہیں، چیک کریںاس طرح ہو رہی ہے ہیکنگ
دراصل ہیکرز اب فشنگ لنکس کے بجائے GIF امیجز میں فشنگ اٹیک لگا رہے ہیں۔ اسے GIFShell کا نام دیا گیا ہے۔ پچھلے سال تک واٹس ایپ میں ایک کمزوری تھی جس کی وجہ سے ہیکرز صرف GIF تصاویر بھیج کر کسی کا فون ہیک کر سکتے تھے۔ اگرچہ واٹس ایپ نے اس Vulnerability کو ٹھیک کر دیا ہے۔ لیکن، یوزرس کی غلطی کی وجہ سے ہیکرز پھر بھی فون کا ایکسز حاصل کر سکتے ہیں۔
دراصل بہت سے لوگوں کے فون میں واٹس ایپ کا میڈیا آٹو ڈاؤن لوڈ کا فیچر آن رہتا ہے۔ اگر یہ سیٹنگ بند نہیں ہے، تو کسی نامعلوم ذریعہ سے آنے والی ویڈیوز، GIFs، تصاویر یا دیگر فائلیں خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہیکرز اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔