جسم فروشی اور پھر چار سال جیل، ماڈلنگ کرنے پاکستان گئی لڑکی نے سنائی اپنی خوفناک کہانی، جانئے کیا کہا؟
جسم فروشی اور پھر چار سال جیل، ماڈلنگ کرنے پاکستان گئی لڑکی نے سنائی اپنی خوفناک کہانی، جانئے کیا کہا؟ ۔ تصویر : AFP
چیک ماڈل ٹیریزا نے بڑے ارمانوں کے ساتھ پاکستان میں قدم رکھا تھا ۔ وہ وہاں ایک مشہور ماڈل بننے کیلئے گئی تھیں، لیکن ماڈلنگ کی جگہ ان کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیل دیا گیا۔
نئی دہلی : ہر لڑکی اپنے پاوں پر کھڑا ہونی چاہتی ہے ۔ آج کے وقت میں یہ کافی ضروری بھی ہے ۔ ایک لڑکی اگر خود کفیل ہوتی ہے تو اس کو سمجھوتہ نہیں کرنا پڑتا ہے۔ لیکن کہتے ہیں کہ انسان جیسا سوچتا ہے ، اکثر ویسا ہی ہو، یہ ضروری نہیں ہے ۔ آج ہم جس لڑکی کی کہانی آپ کو بتانے جارہے ہیں، شاید اس نے اپنی زندگی جیسی سوچی تھی، ویسی نہیں ہوپائی ۔ ہم بات کررہے ہیں چیک ماڈل ٹیریزا کی ۔ ٹیریزا نے بڑے ارمانوں کے ساتھ پاکستان میں قدم رکھا تھا ۔ وہ وہاں ایک مشہور ماڈل بننے کیلئے گئی تھیں، لیکن ماڈلنگ کی جگہ ان کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیل دیا گیا۔
ماڈل پر تشدد کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ کچھ عرصے کے بعد جب اس نے وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو اس کو جھوٹے مقدمے میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں جیل کے اندر ڈال دیا گیا۔ اب چار سال بعد جیل سے باہر آنے کے بعد ماڈل نے اپنی کہانی لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس نے بتایا کہ پاکستان میں اس کے خوابوں کو چکنا چور کر کے اس کی زندگی برباد کردی گئی۔ ماڈل کی دردناک کہانی جاننے کے بعد کئی لوگ حیران ہیں کہ ایک ملک نے باہر سے آنے والی لڑکی پر کیسے تشدد کیا؟ چیک ماڈل نے اپنی کہانی نو ہولڈز بیرڈ سیریز میں شیئر کی۔ اس میں اس نے وہ سبھی کہانیاں سنائیں جو ان کے ساتھ پاکستان میں ہوئی تھیں۔ اس نے بتایا کہ کس طرح کسی نے پاکستان کے ہوائی اڈے پر اس کے سامان میں 8.5 کلو ہیروئن ڈال دی۔ اس کے بعد اس کو جنوری 2018 میں جیل میں ڈال دیا گیا۔ ٹیریزا صرف 22 سال کی عمر میں ماڈلنگ کیلئے پاکستان گئی تھی، لیکن نارکوٹکس محکمہ نے اس کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ اس کے بعد انہیں آٹھ سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم کئی اپیلوں کے بعد انہیں 2022 میں رہا کر دیا گیا۔ اب باہر آکر ٹیریزا نے جیل میں گزاری اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ہے ۔
ٹیریزا نے بتایا کہ وہ اپنے آبائی شہر Uherské Hradiště میں ایک کیفے میں کام کرتی تھی۔ وہاں پیسے کی کمی کی وجہ سے وہ جسم فروشی کی دلدل میں جانے پر مجبور ہو گئی۔ اس دلدل میں اسے کئی ملکوں میں گھومنا پڑا۔ اسے ایک ایسے شخص نے جسم فروشی سے باہر نکلنے کی امید دلائی، جس نے اسے پاکستان میں ماڈلنگ کی پیشکش کی۔
اپنی باعزت زندگی واپس حاصل کرنے کیلئے ٹیریزا نے پاکستان جانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ لیکن کچھ ایسا ہوا جس کا اس نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ یہاں ہوائی اڈے پر انہیں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا۔ اب ٹیریزا اپنی زندگی کو پٹری پر واپس لا رہی ہیں۔ اس وقت وہ ویٹریس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔