دستاویزی فلم ’دھروہر بھارت کی-پُنراتھان کی کہانی‘ جیو سنیما پر 14 اپریل کو رات 8 بجے ہوگی نشر

دستاویزی فلم ’دھروہر بھارت کی-پُنراتھان کی کہانی‘ جیو سنیما پر 14 اپریل کو رات 8 بجے ہوگی نشر

دستاویزی فلم ’دھروہر بھارت کی-پُنراتھان کی کہانی‘ جیو سنیما پر 14 اپریل کو رات 8 بجے ہوگی نشر

Dharohar Bharat ki Punruthaan ki Kahaani : آج کے اس ترقی پذیر موڑ پر دور درشن دو حصے والی ایک دستاویزی فلم ’دھروہر بھارت کی-پُنراتھان کی کہانی‘نشر کرے گا۔ جیو سنیما پر اس کو 14 اپریل 2023 کو رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم کی پیشکش مقبول ڈیجیٹل میڈیا پیش کنندہ کامیا جانی کریں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان کی انفرادیت ہماری مالا مال ثقافتی ، روحانی اور قومی اقدار کی معلومات میں پوشیدہ ہے۔ آج کے اس ترقی پذیر موڑ پر دور درشن دو حصے والی ایک دستاویزی فلم ’دھروہر بھارت کی-پُنراتھان کی کہانی‘ نشر کرے گا۔ جیو سنیما پر اس کو 14 اپریل 2023 کو رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم کی پیشکش مقبول ڈیجیٹل میڈیا پیش کنندہ کامیا جانی کریں گی۔

    اس دستاویزی فلم کے لئے اپنی خاص بات چیت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’ہمارے فوجیوں نے اپنی پوری زندگی وقف کردی اور ہماری مادر وطن کے ایک ایک انچ کے تحفظ کے لئے انہوں نے اپنا سب کچھ نچھاور کردیا۔ ان کی قربانی کو صرف لفظوں میں نہیں ناپا جاسکتا ۔ آنے والی نسلوں کو تحریک دینے کے لئے اس کے عظمت اور اہمیت کو زندہ کرنا ہوگا۔‘‘


    ان کے اسی وژن کے عین مطابق یہ دستاویزی فلم ہندوستان کے ثقافت اتحاد اور فخر کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سمت میں پچھلے کچھ برسوں کے دوران ہندوستان کے ذریعے کی گئی اہم کوششوں  کو دکھائے گی۔جلیانوالا باغ جیسے حب الوطنی سے بھرے ہوئے مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کے تقدس کو یقینی بنانا،  رام جنم بھومی، کاشی وشوناتھ دھام، سومناتھ دھام اور کیدارناتھ دھام جیسے ہمارے ثقافتی مراکز کے شاندار حوصلے کو دوبارہ زندہ کرنا ، کرتار پور صاحب جیسے روحانی مقامات کو اعزاز دینا، سیلولر جیل جیسے تحریکی مراکز پر ہمارے مجاہدین آزادی کی زندگی کا جشن منانا ، انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے وسیع مجسمے کے توسط سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی خدمات کو مرکز میں لانا اور جنگی یادگار کے توسط سے ہمارے ماضی و حال کے محبان وطن کے عظیم تعاون کا اعزاز کرنا وغیرہ جیسے کچھ موضوعات اس دستاویزی فلم میں پیش کئے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیا گیا اعلان-’’پراتن مہان پرامپراؤں کے پرتی آکرشن‘‘یا ہمارے قدیم اور غیر معمولی وراثت میں دلچسپی-سماج کے تمام طبقات کی شراکت داری کے ساتھ ایک ملک گیر واقعہ بن گیا ہے۔یہ دستاویزی فلم اسی نظریہ کا ایک عکس ہے۔ہمارے مشترکہ افتخار نے جہاں ہمیں خاص طور سے پچھلے کچھ برسوں میں اپنے پن کے جذبے کے ساتھ پھر سے زندہ کردیا ہے، وہیں آج کے نوجوانوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہمارے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی اہمیت کو پوری طرح سے سمجھیں اور ان کی وراثت کو یاد کریں ۔



    اسی طرح سابرمتی آشرم جیسے تعمیر نو اور خوبصورت بنائے گئے ہمارے روحانی مراکز کی پاکیزگی ، اسٹیچو آف یونٹی اور پنچ تیرتھ جیسی نئی یادگاروں و مورتیوں کی تعمیر کے پیچھے کے اسباب کو اس دستاویزی فلم کے توسط سے پوری طرح سے سمجھا جاسکتا ہے۔اختصار میں ، دوحصوں والی  یہ دستاویزی فلم ہندوستان کی وسیع و زندہ ثقافت ، اس کے احیاء و اس کو اپنانے اور ایسا کرنے کے عمل میں ہماری مالا مال و متنوع وراثت کا جشن منانے کا ایک پرکشش اظہار ہے۔

    ’’دھروہر بھارت کی‘‘ہر ہندوستانی کے ساتھ ساتھ ہر جگہ ہندوستانیوں کے دل میں خوشی اور فخر کا جذبہ پیدا کرے گی۔اپنی جڑوں کے سفر کا تجربہ کرکے ہی ہم اپنے شاندار مستقبل کے راستے پر چل سکتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: