قومی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ منگل کو شمالی جاپان کے آموری کے قریب 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا، لیکن سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلہ شام 6:18 بجے (0918 GMT) 20 کلومیٹر (12 میل) کی گہرائی میں آیا۔
جاپان کے ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے نے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی ہے۔
جاپان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں اور چڑھتے سورج کی سر زمین یہ ملک بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر" پر واقع ہے، جو شدید زلزلے کی سرگرمی کا ایک حصہ ہے جو جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے طاس میں پھیلا ہوا ہے۔
ملک میں سخت تعمیراتی قواعد و ضوابط نافذالعمل ہیں جن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمارتیں شدید زلزلوں کا مقابلہ کرسکیں اور کسی بھی بڑے جھٹکے کی تیاری کے لیے باقاعدگی سے ہنگامی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔