உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایلون مسک کابڑا اعلان، اب ٹوئٹر کے'ویریفائیڈ بیج' نیلے رنگ کےنہیں بلکہ تین رنگوں میں ہونگے

    Youtube Video

    مسک نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے لیے سنہری اور سرمئی ٹک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔ٹوئٹر کے اکاؤنٹ کی تصدیق کا پروگرام اگلے ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مسک نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "تاخیر کے لیے معذرت، ہم عارضی طور پر اگلے ہفتے کے جمعہ سے ایک تصدیق کے عمل کو دوبارہ لانچ کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Washington DC
    • Share this:
      مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے جمعہ کو ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلے رنگ کے علاوہ اب ٹوئٹر مزید دو رنگوں کے ٹک مارکس متعارف کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔ مسک نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے لیے سنہری اور سرمئی ٹک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔ٹوئٹر کے اکاؤنٹ کی تصدیق کا پروگرام اگلے ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مسک نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "تاخیر کے لیے معذرت، ہم عارضی طور پر اگلے ہفتے کے جمعہ سے ایک تصدیق کے عمل کو دوبارہ لانچ کریں گے۔

      ایلون مسک نے کہا، 'کمپنیوں کے لیے گولڈ، گورنمنٹ کے لیے گرے، افراد کے لیے نیلا (مشہور شخصیت یا نہیں) اور تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس چیک کو فعال کرنے سے پہلے ٹویٹر اپنے طورپر اس کی تصدیق کرے گا۔اس سے قبل انہوں نے مختلف تنظیموں اور افراد کے لیے مختلف رنگوں کے استعمال کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں

      انہوں نے کہا، 'تمام انفرادی صارفین کے لیے تصدیق شدہ ایک ہی بیلو ٹک ہی ہوگا ۔دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق، مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کی 'ٹوئٹر بلیو' سبسکرپشن ٹوئٹر کے اپنے ٹرسٹ اور سیکیورٹی اسٹاف کی وارننگ کے باوجود ختم کردی گئی۔ ایلون مسک نے ٹویٹر پر معروف شخصیات یا برانڈز کے فرضی ہینڈل کی نشاندہی تک تصدیق کے عمل اور ٹویٹر بلیو سبسکرپشن کو روک دیاگیاہے۔ اب انہوں نے اکاؤنٹس کے تصدیق کی عمل کو دوبارہ شروع کیاجائیگا۔

      اس سے پہلے ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی بلیو ٹک سبسکرپشن سروس 29 نومبر کو ویریفیکیشن کے ساتھ دوبارہ شروع کی جائے گی، جب کہ جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار کے بعد مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے اسے عارضی طور پر روک دیا تھا۔ مسک کے 27 اکتوبر کو ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے سائٹ کے پلیٹ فارم سے ان کے اکاؤنٹس کے ویریفیکیشن کے بعد مشہور شخصیات، حکومتی سربراہان اور دیگر مشہور شخصیات کو بلیو ٹک دیا گیا تھا۔

      6 نومبر کو اعلان کردہ 8 ڈالر سبسکرپشن فیس مشتہرین کو برقرار رکھنے اور آمدنی پیدا کرنے کا ایک اقدام تھا۔ تاہم اس اقدام کے نتیجے میں جعلی اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا، جس سے ٹوئٹر کو عارضی طور پر سروس بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ مسک نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ بلیو ویریفائیڈ کو 29 نومبر تک دوبارہ لانچ کرنا یقینی بنایا جائے گا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: