کیا فیس بک نے لے لیا ہے بڑا فیصلہ، کب بند ہوجائے گی انسٹینٹ آرٹیکلس سروس؟
کیا فیس بک نے لے لیا ہے بڑا فیصلہ، کب بند ہوجائے گی انسٹینٹ آرٹیکلس سروس؟
Facebook News: فیس بک کے اعلان کے بعد کئی ڈیجیٹل میڈیا جو فیس بک پر منحصر ہیں، بری طرح سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ فیس بک کے اعلان کے بعد اس کا اثر سوشل میڈیا پر بھی پڑ سکتا ہے ۔
نئی دہلی : سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو لے کر ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے ۔ دراصل فیس بک انسٹینٹ آرٹیکلس سروس کو اپریل 2023 سے بند کردیا جائے گا ۔ فیس بک مینیجر نے 'مہاراشٹر دیش' سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ حالانکہ کمپنی نے ابھی تک آفیشیل طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔
فیس بک کے اعلان کے بعد کئی ڈیجیٹل میڈیا جو فیس بک پر منحصر ہیں، بری طرح سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ فیس بک کے اعلان کے بعد اس کا اثر سوشل میڈیا پر بھی پڑ سکتا ہے ۔ کیا ہے انسٹینٹ آرٹیکلس سروس
انسٹینٹ آرٹیکلس فیس بک کا نیٹو پبلشنگ پلیٹ فارم ہے ۔ ان کا کنسیپٹ گوگل اے ایم پی جیسا ہی ہے ۔ فیس بک پر ٹریڈیشنل آرٹیکل موبائل پر لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لیتے ہیں جبکہ انسٹینٹ آرٹیکلس تیز لوڈنگ اسپیڈ کیلئے آپٹیمائزڈ ہوتے ہیں ۔ یوزرس کو انہیں پڑھنے کیلئے پلیٹ فارم چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔
بتادیں کہ حال ہی میں فیس بک کے کئی یوزرس نے نامعلوم وجوہات سے اپنے زیادہ تر 'فالوورس' کو کھونے کی شکایت کی ہے ۔ میٹا کے فاونڈر اور سی ای ای مارک زکربرگ نے ۔۔۔ کروڑ سے زیادہ فالوور کھودئے تھے ، جس سے ان کے فالوررس کی تعداد ۔۔۔۔۔ سے کم ہوگئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔