مشہور باکسر مائیک ٹائیسن کے ساتھ عمرہ کرنے مکہ پہنچے امریکہ کے مشہور ڈی جے، نطر آئے کافی جذباتی، دیکھئے ویڈیو
مشہور باکسر مائیک ٹائیسن کے ساتھ عمرہ کرنے مکہ پہنچے امریکہ کے مشہور ڈی جے، نطر آئے کافی جذباتی، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔
دنیا کے مشہور باکسر مائیک ٹائیسن ہالی ووڈ کے مقبول ریپر اور ڈی جے خالد کے ساتھ عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ۔ مائیک ٹائیسن اور ریپر خالد کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
نئی دہلی : دنیا کے مشہور باکسر مائیک ٹائیسن ہالی ووڈ کے مقبول ریپر اور ڈی جے خالد کے ساتھ عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ۔ مائیک ٹائیسن اور ریپر خالد کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ وائرل ہورہی تصاویر میں خالد اور مائیک ٹائیسن سفید لباس میں نظر آرہے ہیں ۔ اس دوران ڈی جے خالد نے خود ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ کافی جذباتی نظر آرہے ہیں ۔
بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ان کی کافی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس میں شاہ رخ خان نے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا ۔ وہیں اب یہ دونوں سپر اسٹارس عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈی جے اور ریپر خالد نے لکھا: جس سیکنڈ میں نے مکہ مکرمہ میں قدم رکھا، میری آنکھوں سے آنسو بہہ گئے ، خوشی کے آنسو، میں اپنی پوری زندگی مکہ مکرمہ جانا چاہتا تھا، دعا کرنے اور اللہ کا شکریہ ادا کرنے ، میں نے دنیا میں مزید پیار اور امن، خوشی ، لوگوں کی صحت و ہم سبھی کے تحفظ کیلئے دعا مانگی ۔ اللہ نے سبھی کیلئے برابر پیار بنایا ہے، میرے بھائی مائیک ٹائیسن کو بھی پیار دیجئے ۔
شیئر کئے گئے ویڈیو پر کئی مشہور ہستیوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈی جے خالد اور مائیک ٹائیسن کے ویڈیو کو دیکھ کر گوہر خان بھی کافی خوش نظر آئیں ۔ انہوں نے ویڈیو کو اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے لکھا: سبحان اللہ ۔ اسٹارس، جو اسٹارس نہیں ہیں، کام کاجی لوگ یا پھر آپ کوئی بھی، مکہ میں سب برابر ہیں ، سادہ عام آدمی جو اوپر والے کیلئے پیار اور آنسو لے کر آیا ہے، سبھی کعبہ کے راستے پر ایک ہی طرح جاتے ہیں، کوئی الگ نہیں ہے ۔
بتادیں کہ ڈی جے خالد مشہور امریکی ریپر، ریکارڈ پروڈیوسر اور ریکارڈ ایگزیکٹیو ہیں ۔ وہیں دنیا کے مشہور باکسر مائیک ٹائیسن کی بات کریں تو انہیں حال ہی میں وجے دیور کونڈا کی فلم لائیگر میں دیکھا گیا تھا ۔ انہوں نے فلم لائیگر میں باکسنگ کوچ کا کردار ادا کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔