ماہ صیام میں رکھیں ان خاص باتوں کاخیال، تاکہ آپ کی عبادتوں کو ملے شرف مقبولیت

رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

ماہ رمضان میں نفل عبادات کا ثواب فرض کے برابرملتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہوتا ہے، اسی لیے نفل عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    ’رمضان عبادت، ریاضت اور خالص اللہ کا مہینہ ہے۔ حضرت رسول اکرم ﷺ رمضان کی آمد سے تین ماہ قبل ہی استقبال کیا کرتے تھے۔ صحابہ کرامؓ رمضان کی آمد سے پہلے سے ہی مکمل تیاری کرلیتے تاکہ دورانِ رمضان ذہن منتشر نہ ہو۔ چاند دیکھنا رسول اکرمؐ کی اہم سنت ہے، جس سے ذوق و شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔ حضورؐ چاند دیکھتے وقت دعا ”اَللّٰہُمَّ أَہِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ“ (اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکالیے، جو تجھے پسند ہیں اور جن سے تو راضی ہے، اے چاند! میرا اور تیرا تو رب اللہ ہے۔) کا اہتمام کرتے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مولانا احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد، باغ عام نے کیا۔

    مولانا احسن نے کہا کہ حضورؐ نے فرمایا کہ اللہ نے میری امت کو پانچ ایسی چیزیں عطا فرمائی ہیں؛ جو سابقہ امتوں کو نہیں عطا کی گئی تھی۔ رمضان کی پہلی رات سے ہی اللہ رب العزت اپنے بندوں پر نظرِ رحمت ڈالتے ہیں۔ اللہ کی نظرِ عنایت کا یہ فیض ہے کہ اس بندہ کو کسی عذاب نہیں دیا جائے گا۔ چاند رات سے ہی شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔ دوزخ کے تمام دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور جنت کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ایک منادی آواز لگاتا ہے کہ اے خیر کے طالب! خیر کی طرف آگے بڑھ۔ اے شیر کے طلبگار! پچھے ہٹ۔

    یہاں کچھ ایسی باتوں کا ذکر ہے، جن کا لحاظ رکھنے سے رمضان کو بھرپور عبادتوں کے ساتھ گزارا جاتا ہے۔

    1: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام نجاست اور بے جا لذت سے پرہیز ضروری ہے۔

    2: ماہ رمضان میں نفل عبادات کا ثواب فرض کے برابرملتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہوتا ہے، اسی لیے نفل عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

    3: طلوع آفتاب سے پہلے کھائے جانے والے کھانے کو سحری کہتے ہیں اور غروب آفتاب کے بعد کھائے جانے والے کھانے کو افطار کہتے ہیں اور لوگ کھجور سے افطار کی ابتدا کرتے ہیں۔ اپنے افطار میں سے کسی پڑوسی کو بھی دے دیں تو خوشی میں اضافہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    4: اگر آپ رمضان میں سفر میں ہیں یا بیمار ہیں تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ تاہم اسے بعد کی تاریخ میں قضا کرنا ضروری ہے۔

    6: مسلمانوں کے لیے صدقہ و خیرات کے لیے یہ بہترین مہینہ ہے۔ زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے، جس کے بعد معاشرہ میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: