اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پانی میں ملاکر سونالی پھوگاٹ کو دیا گیا ڈرگس، 2 گھنٹے ٹوائلیٹ میں رکھا، CCTV فوٹیج سے کھلا راز: گوا پولیس

    Youtube Video

    پریس کانفرنس کے موقع پر گوا پولیس نے نیوز 18 انڈیا کو بتایا کہ سونالی پھوگاٹ کا پرسنل اسسٹنٹ سدھیر سنگوان ڈرگس لے کر آیا تھا اور کلب میں سونالی کو پانی کی بوتل میں ملا کر ڈرگس ڈوز پلایا، یہ سب سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Goa | Haryana
    • Share this:
      نئی دہلی. ہریانہ کی بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کے قتل میں گوا پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ سونالی پھوگاٹ کو پانی میں ملا کرسینتھیٹک ڈرگس synthetic drugs mixed with water دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سونالی پھوگاٹ کا قتل جائیداد اور پیسے کے لیے کیا گیا تھا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر گوا پولیس نے نیوز 18 انڈیا کو بتایا کہ سونالی پھوگاٹ کا پرسنل اسسٹنٹ سدھیر سنگوان ڈرگس لے کر آیا تھا اور کلب میں سونالی کو پانی کی بوتل میں ملا کر ڈرگس ڈوز پلایا، یہ سب سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے۔

      پولیس کے مطابق سونالی کو رات 12 بجے کے قریب ڈرگس دی گئی۔ لیکن پولیس ابھی انکشاف نہیں کرے گی کہ سونالی کو کون سی منشیات دی گئی تھیں۔ اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معلومات دیتے ہوئے گوا پولیس نے کہا کہ 'ہر کوئی پارٹی کر رہا تھا، پارٹی میں دو لڑکیاں بھی تھیں، ہم نے ان دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ کچھ لوگ پارٹی کے لیے ممبئی سے بھی گئے تھے۔ سی سی ٹی وی میں سبھی پارٹی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: Sonali Phogat Death Mystery:سونالی پھوگاٹ کو دیاگیاتھا ڈرگس، زبردستی ڈوز دینے کے ملے ثبوت

      یہ بھی پڑھئے:6 سال پہلے ہوئی Sonali Phogat کے شوہر کی پراسرار موت، فارم ہاؤس میں ملی تھی لاش



      گوا پولس کے آئی جی پی اوم ویر سنگھ نے کہا کہ سونالی پھوگاٹ کی موت کے بعد جب اسپتال سے کال آئی تو فوراً 174 کے تحت کارروائی شروع کردی گئی تھی۔ ان کے بھائی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پھر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا۔ متاثرہ سونالی کے پوسٹ مارٹم کے بعد چونکہ موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی تھی اس لیے ملزمان کو نوٹس دے کر تھانے بلایا گیا اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سنگھ نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر چیزیں دیکھی گئیں۔ اس میں سدھیر سنگوان اور ان کے ساتھی سکھوندر ایک کلب میں پارٹی کر رہے ہیں۔

      پولیس کے بیان کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم سونالی پھوگاٹ کو زبردستی پانی کے فارم میں کچھ پلا رہا ہے۔ جب یہ حقیقت ملزموں  کو بتائی گئی تو سدھیر اور سکھویندر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر سونالی کو پانی میں اسٹنر کیمیکل(stunner chemical)   ملا کر پلایا، جس کے بعد وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی۔

      Sonali Phogat Died: بی جے پی لیڈر و اداکارہ سونالی فوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

      پولیس نے بتایا کہ ایک اور فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نے متاثرہ کو پانی میں کچھ ڈال کر پلایا۔ بعد میں ملزم متاثرہ کو ٹوائلیٹ لے گئے اور 2 گھنٹےٹوائلیٹ میں رہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے ابھی تک تفصیلات نہیں بتائیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: