گوگل نے 31 مئی سے لون دینے والے ایپ بند کرنے کا کیا اعلان، مل رہی تھیں کافی شکایتیں

گوگل نے 31 مئی سے لون دینے والے ایپ بند کرنے کا کیا اعلان، مل رہی تھیں کافی شکایتیں

گوگل نے 31 مئی سے لون دینے والے ایپ بند کرنے کا کیا اعلان، مل رہی تھیں کافی شکایتیں

دھوکہ دہی پر لگام لگانے کے لیے گوگل نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے، تا کہ پلے اسٹور پر دستیاب لون دینے والے ایپ بند کیے جاسکے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    گوگل نے اپنی نئی مالی خدمات پالیسی کے تحت 31 مارچ سے اپنے پلے اسٹور سے آن لائن لون دینے والے ایپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس تاریخ کے بعد ایسے ایپ کے استعمال کنندگان کے ڈیٹا خود بخود ہٹ جائیں گے۔ دراصل، آن لائن لون دینے  والے ایپ پر طویل عرصے سےدھوکہ دہی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ان ایپ پر سختی بڑھائی ہے۔

    ایسے ایپ کے استعمال کرنے والوں کے حساس ڈیٹا، فوٹو و دیگر چوری کرنے کی شکایتیں مل رہی تھیں۔ دھوکہ دہی پر لگام لگانے کے لیے گوگل نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے، تا کہ پلے اسٹور پر دستیاب لون دینے والے ایپ بند کیے جاسکے۔ اس پالیسی کے تحت، ایپ کے استعمال کنندگان کے ڈیٹا سے فوٹو، ویڈیو، کانٹیکٹ، لوکیشن اور کال تک پہنچ نہیں بنا پائیں گے اور یوزر اپنی رازداری کو محفوظ رکھ پائیں گے۔

    بتادیں کہ سال 2022 میں آئی رپورٹ میں لون ایپ کو لے کر کئی چونکانے والے انکشافات کیے گئے تھے۔  نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (National Crime Records Bureau) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی زد میں آنے کے بعد سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان میں سے تقریباً 25,200 کی وجہ ملازمت سے محرومی اور قرض میں ڈوبے ہونا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    • OMG! اس گاوں کی ہے اپنی ویب سائٹ، آن لائن منگواسکتے ہیں چارپائی، دیسی گھی اور بھی بہت کچھ





    یہ بھی پڑھیں:

    OMG! تھار خریدنے کے نہیں تھے پیسے تو جگاڑ سے بنا دی ’منی تھار‘، قیمت ہے صرف سوا دو لاکھ

    کہانی ہر بار ایک جیسی ہی دہرائی جاتی ہے۔ لون ایپس کے ذریعہ کم قیمت کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، جو بہت سے انفرادی قرض دہندگان مختلف ایپ پر مبنی قرض دہندگان سے کئی بار لیتے ہیں۔ تاہم اگر قرض لینے والے نے ابھی اپنی ملازمت کھو دی ہے یا بروقت تنخواہ نہیں مل رہی ہے، تو اسے کافی مشکلات ہوسکتی ہے۔ مساوی ماہانہ اقساط (EMI) میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ یہ سب لون ریکوری کی طرف لے جاتا ہے جو نہ صرف آپ بلکہ آپ کے دوستوں اور خاندان والوں کے بعد بھی خطرنا ک ہوسکتا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: