گوگل کے خلاف ایکشن کے موڈ میں حکومت ہند، لگ سکتاہے کروڑوں کاجرمانہ، پوزیشن غلط استعمال کرنے کا ہے الزام

گوگل کے خلاف ایکشن کے موڈ میں حکومت ہند، لگ سکتاہے کروڑوں کاجرمانہ، پوزیشن غلط استعمال کرنے کا ہے الزام

گوگل کے خلاف ایکشن کے موڈ میں حکومت ہند، لگ سکتاہے کروڑوں کاجرمانہ، پوزیشن غلط استعمال کرنے کا ہے الزام

چندرشیکھر نے کہا کہ یہ بہت ہی تشویشناک ہے، نہ صرف ہمارے لیے، بلکہ یہ ہندوستان میں پورے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    حکومت ہند گوگل کے خلاف ایکشن لینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ گوگل پر الزام ہے کہ اس نے بازار میں اپنی مضبوط پوزیشن کا غلط فائدہ اٹھایا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حکومت ہند گزشتہ سال عدم اعتماد کے نگران ادارے کے بعد الفابیٹ کے گوگل کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ہندوستانی حکومت کی اینٹی ٹرسٹ یونٹ نے دو کیسوں میں گوگل پر 275 ملین ڈالر یعنی قریب 2280 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔ یہ جرمانہ بھی گوگل پر اینڈروائیڈ آپریٹنگ سسٹم بازار میں اپنی اہم پوزیشن کے غلط استعمال اور ڈیولپرس کو اپنے ان ایپ ادائیگی سسٹم کا استعمال کرنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    لوگوں کے جوس میں چپکے سے خون ملا دیتی تھی ویٹر لڑکی، چٹکارے لیکر پیتے تھے لوگ، ایک دن کھلا راز اڑے سب کے ہوش

    راجیو چندر شیکھر نے نئی دہلی میں آئی ٹی وزارت میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سنگین ہیں اور حکومت ہند کے لیے گہری تشویش کا باعث ہیں۔ ایسے میں گوگل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ طئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کو کارروائی کرنی ہوگی۔ اس کے بارے میں سوچا گیا ہے۔ آپ اسے آنے والے ہفتوں میں دیکھیں گے۔ یہ یقینی طور پر ایسی چیز نہیں ہے جسے معاف کیا جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    گھر میں تو ہے AC اور کولر لیکن باہر کا کیا جیب میں لیکر گھومیں یہ ٹھنڈی ہوا کا جگاڑ

    چندرشیکھر نے کہا کہ یہ بہت ہی تشویشناک ہے، نہ صرف ہمارے لیے، بلکہ یہ ہندوستان میں پورے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ گوگل نے ابھی تک اس رپورٹ پر کچھ نہیں کہا ہے۔ چند روز قبل حکومت کے حکم کے بعد گوگل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: