ہندوستان میں دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک سڑکوں پر رہنا سب سے خطرناک وقت، حادثات اور اموات کا خدشہ

حادثات اور اموات کا خدشہ

حادثات اور اموات کا خدشہ

منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ ’روڈ ایکسیڈنٹ ان انڈیا - 2021‘ (Road Accidents in India — 2021) کے مطابق 2021 کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے کل 4.12 لاکھ حادثات میں سے 1.58 لاکھ سے زیادہ 3 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقفہ ہندوستانی سڑکوں پر کافی خطرناک اور مہلک ثابت ہوا ہے کیونکہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں رجسٹرڈ ہونے والے کل سڑک حادثات میں سے تقریباً 40 فیصد اس دوران ہوئے تھے۔ تاہم 12 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان کا وقت 10 فیصد سے بھی کم حادثات کے ساتھ سب سے محفوظ وقت ہے۔ نیوز 18 کے ذریعہ سرکاری اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

    منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ ’روڈ ایکسیڈنٹ ان انڈیا - 2021‘ (Road Accidents in India — 2021) کے مطابق 2021 کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے کل 4.12 لاکھ حادثات میں سے 1.58 لاکھ سے زیادہ 3 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک سڑکوں پر رہنا سب سے خطرناک وقت ہے۔

    اعداد و شمار کا تجزیہ:

    اعداد و شمار کا گہرائی سے مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان کے وقفے میں سب سے زیادہ تعداد میں سڑک حادثات ریکارڈ کیے گئے۔ جو ملک میں ہونے والے کل حادثات کا تقریباً 21 فیصد ہیں اور یہ پچھلے پانچ سال میں دیکھے گئے پیٹرن کے مطابق ہے۔ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان کے وقت میں دوسرے سب سے زیادہ حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران 4,996 حادثات کا وقت معلوم نہیں تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سڑک پر چلنے کے لیے دوپہر اور شام کے اوقات سب سے خطرناک ہوتے ہیں۔ 0.00 بجے سے صبح 6:00 بجے کے وقفے میں حادثات کی سب سے کم تعداد ہوتی ہے۔ ریاست کے لحاظ سے اعداد کا تجزیہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ تامل ناڈو میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان سب سے زیادہ حادثات (14,416) رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش ہے جہاں 10,332 حادثات درج ہوئے۔

    کل حادثات میں کہاں ہوئے زیادہ حادثات؟

    یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں ٹرین حادثہ، باندرہ-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتریں،3زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    کیرالہ، کرناٹک اور اتر پردیش میں دوپہر تین تا رات نو بجے کے دوران 82,879 حادثات کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پورے ہندوستان میں اس مدت کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے حادثات کے 52 فیصد سے زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے سے مزید پتہ چلتا ہے کہ 2017 سے دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان کا دورانیہ کل حادثات کا 35 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 2020 کو چھوڑ کر ہر سال 2017 اور 2021 کے درمیان ہندوستان میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے کے دوران 85,000 سے زیادہ سڑک حادثات رپورٹ ہوئے۔ سال 2020 میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: جموں میں مسلح تصادم، دہشت گرد مارے گئے، یوم جمہوریہ سے قبل چوکسی میں اضافہ



    سڑک حادثات کے ماہ وار اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2021 میں سب سے زیادہ سڑک حادثات (40,305) رپورٹ ہوئے، اس کے بعد مارچ (39,491) کا نمبر ہے۔ تاہم مارچ میں سب سے زیادہ سڑک حادثات میں 14,579 اموات ہوئیں، اس کے بعد جنوری میں 14,575 اموات ہوئیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: