உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Trending: حکومت نے فلیگ کوڈ میں کی ترمیم، اب دن اور رات کو لہرائگا پرچم، آخر کیا ہے وجہ؟

    اب ہر وقت لہرایا جاسکے گا ترنگا۔

    اب ہر وقت لہرایا جاسکے گا ترنگا۔

    بھلا نے ہفتے کے روز اپنے خط کے ساتھ فلیگ کوڈ کی نمایاں خصوصیات بھی بیان کی ہے۔ جس میں 30 دسمبر 2021 اور 20 جولائی 2022 کو کی گئی تبدیلیاں اور قومی پرچم کے استعمال اور ڈسپلے کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا گیا۔

    • Share this:
      ہر گھر ترنگا مہم (Har Ghar Tiranga campaign) میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کے لیے 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کو آسان بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا (Flag Code of India) 2002 میں ترمیم کی ہے، تاکہ عوام کو دن اور رات ترنگا لہرانے کی اجازت دی جا سکے۔

      ہر گھر ترنگا مہم آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کا حصہ ہے جس میں ہر گھر پر جھنڈا لہرایا جا رہا ہے تاکہ آزاد ہندوستان کے 75 سال کو پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا جاسکے۔ قومی پرچم کی نمائش، اسے لہرانے سے متعلق فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 اور قومی شعائر کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت اس پر عمل آواری ہوگی۔ موسم کی صورتحال سے قطع نظر ترنگا طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک لہرانے کی اجازت ہے۔

      ہوم سکریٹری اجے بھلا نے ہفتہ کے روز تمام سیکرٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا کہ کوڈ میں 20 جولائی کو ایک حکم کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے تاکہ جھنڈا کھلے میں یا کسی رکن کے گھر پر دن اور رات دونوں جگہوں پر ظاہر کیا جا سکے۔ اس میں مرکزی وزارتیں اور محکمے بھی شامل ہیں۔

      حکومت نے پچھلے سال دسمبر میں جھنڈوں کو مشین سے بنانے اور پالسٹر سے بھی بنانے کی اجازت دی تھی۔ ترمیم میں کہا گیا تھا کہ ’’قومی پرچم ہاتھ سے کاتا اور ہاتھ سے بنے ہوئے یا مشین سے بنے، کپاس/ پالسٹر/ اون/ ریشم کی کھادی بنٹنگ سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔

      بھلا نے ہفتے کے روز اپنے خط کے ساتھ فلیگ کوڈ کی نمایاں خصوصیات بھی بیان کی ہے۔ جس میں 30 دسمبر 2021 اور 20 جولائی 2022 کو کی گئی تبدیلیاں اور قومی پرچم کے استعمال اور ڈسپلے کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا گیا۔

      مزید پڑھیں: 

      ہوم سکریٹری نے مختلف وزارتوں کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہ یقینی بنائیں کہ یہ آپ کے انتظامی کنٹرول کے تحت دفتروں کے باہر بھی لگائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) اور وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے شہریوں سے 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے۔

      مزید پڑھیں:


      شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال کے دوران شہریوں کو 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر ملک کی ترقی، روشن مستقبل اور سلامتی کے لیے ترنگے کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: