گجرات میں سڑکوں پر گھومتا نظر آیا شیروں کا جھنڈ، کیمرے میں قید ہوا نظارہ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران!

گجرات میں سڑکوں پر گھومتا نظر آیا شیروں کا جھنڈ، کیمرے میں قید ہوا نظارہ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران!

گجرات میں سڑکوں پر گھومتا نظر آیا شیروں کا جھنڈ، کیمرے میں قید ہوا نظارہ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران!

Gir Lions Viral Video: ویڈیو کو مشہور آئی ایف ایس افسر سشانت نندا نے شیئر کیا ہے ۔ نندا نے ویڈیو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا : ایک اور دن ، ایک اور فخر، گجرات کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ۔ نندا کے ذریعے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں 8 شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gujarat, India
  • Share this:
    نئی دہلی : آج کل آبادی میں جنگلی جانوروں کے گھومنے کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کرکے آباد کئے جارہے انسان ان بے زبانوں کے لئے بڑا خطرہ بنتے جارہےہیں ۔ ایسے میں یہ اپنی جگہ واپس پانے کیلئے آتے ہیں حملہ آور ہوکر انسانوں کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں شیروں کا ایک جھنڈ سڑک پر گھومتا نظر آرہا ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک دو نہیں بلکہ کئی شیر گھومتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔

    ویڈیو کو مشہور آئی ایف ایس افسر سشانت نندا نے شیئر کیا ہے ۔ نندا نے ویڈیو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا : ایک اور دن ، ایک اور فخر، گجرات کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ۔ نندا کے ذریعے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں 8 شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    یہ سبھی شیر آزادانہ طور پر گھومتے ہوئے وہاں نصب سیکورٹی کیمرے میں قید ہو گئے۔ یہ سبھی شیر ایک لائن میں آگے بڑھتے نظر آتے ہیں۔ تبھی آگے چل رہا شیر قریب کی چھوٹی دیوار پر چڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور شیر بھی وہاں چڑھ جاتا ہے۔

    ویڈیو میں سامنے سے ایک گاڑی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ گاڑی کی ہیڈلائٹ کافی تیزی سے چمکتی نظر آرہی ہے۔ تاہم گاڑی کا ڈرائیور ان شیروں کو دیکھتا ہے اور خطرے کو بھانپ کر وہیں رک جاتا ہے۔




    اس ویڈیو پر لوگ ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اس بات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ گر کے جنگلات میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان شیروں کے مسکن میں مسلسل کمی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: بھرت پور کے دو لوگوں کو ہریانہ میں زندہ جلایا گیا، بجرنگ دل پر اغوا اور قتل کا الزام


    یہ بھی پڑھئے: Nikki Murder Case: کرائم برانچ نے ساحل سے ری کرئیٹ کرایا پورا سین، فلیٹ پر تالا لگایا گیا



    ایک یوزر نے ٹویٹ میں لکھا : اس طرح کے مناظر ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوا کرتے تھے ۔ اور تب میں جاگتا اور محسوس کرتا کہ ہم ایک ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں جنگلی جانور سڑکوں پر نہیں آسکتے ۔ لیکن ہم نے عمارت بنانے کی غلطی کی ہے۔ ہماری گلیاں، ان کے جنگلوں کے آس پاس ہیں تو وہ ایسے ہی گھومیں گے! خوفناک ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: